• 29 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم ڈاکٹر عبد الباری امیر جماعت احمدیہ اسلام آباد یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:

مؤرخہ 24دسمبر 2021ء کو خاکسار کے والدمحترم کرنل ڈاکٹر محمد عبد الخالق ۔اسلام آباد میں وفات پا گئے۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر ترین رکن تھے۔ مرحوم کی عمر 97 برس تھی۔ انہیں پاک فوج میں مختلف جگہوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔ 1974ء میں فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر نصرت جہاں اسکیم کے تحت 1977ء سے 1980ء تک سیرالیون میں خدمات سر انجام دیں اور پھر 1992ء میں بخارا، سمرقند اور ازبکستان میں وقف عارضی کرکے خدمات سر انجام دیتے رہے۔

مرحوم کو 20 اکتوبر 1994 ءسے جون 2005 ءتک بطور فضل عمر ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کےبھی مقبول خدمت کی توفیق ملی۔

علاوہ ازیں آپ کو اسلام آباد جماعت میں قاضی رہنے کا بھی موقع ملا۔ آپ کی تدفین 25 دسمبر 2021ء کو بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ اللہ تعالی مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

ادارہ الفضل کی طرف سے پسماندگان تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ