• 26 اپریل, 2024

اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل دے، سمجھ دے اور انسانیت کا خون کرنے سے یہ لوگ باز آجائیں

روزنامہ الفضل آن لائن لندن

اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل دے، سمجھ دے اور انسانیت کا خون کرنے سے یہ لوگ باز آجائیں

دعا کی تازہ تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ  11 مارچ 2022ء میں دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

’’آج پھر مَیں دنیا کے موجودہ حالات ہیں اس بارے میں کہنا چاہتا ہوں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل دے، سمجھ دے اور انسانیت کا خون کرنے سے یہ لوگ باز آجائیں۔ ساتھ ہی یہ جنگ جو ہے ہمیں مسلمانوں کو بھی سبق لینا چاہیے کہ کس طرح یہ لوگ  ایک ہوگئے ہیں۔ لیکن مسلمان باوجود ایک کلمہ پڑھنے کے کبھی ایک نہیں ہوتے۔ایک ملک تباہ کیا، عراق تباہ کروایا، سیریا تباہ کرایا، یمن کو تباہی ہورہی ہے اور غیروں سے کرواتے ہیں اور خود بھی کررہے ہیں بجائے اس کے کہ ایک ہوں کم از کم یہ اکائی کا سبق ہی ان لوگوں سے سیکھ لیں یہ مسلمان۔

اللہ تعالیٰ مسلم قوم پہ بھی رحم کرے، مسلمانوں پہ بھی رحم کرے۔ امت مسلمہ پر رحم کرے اور یہ اُسی صورت میں ہوسکتا ہے جب یہ لوگ زمانے کے امام کو ماننے والے بھی ہوں اور جو اِسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے اِس زمانے میں بھیجا ہے۔

اللہ تعالیٰ عقل اور سمجھ دے اور ساتھ ہی جہاں یہ اپنی حالتیں درست کرنے والے ہوں وہاں دنیا کے لئے دعا بھی کریں اور اپنے وسائل اور ذرائع استعمال کر کے دنیا کو جنگوں سے روکنے والے بھی ہوں۔ نہ کہ خود جنگوں میں شامل ہونے والے۔‘‘

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

’’وعلیکم السلام‘‘

اگلا پڑھیں

اسیران راہ مولیٰ کی رہائی کے لئے دعا کی تحریک