• 16 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلٰى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ

(سنن ابوداؤد، حدیث: 2358)

ترجمہ: اے اﷲ ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر کھول رہا ہوں۔

یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی روزہ افطار کرنے کی دعا ہے۔

اس دعا کا حدیث کی مختلف کتب میں مختلف الفاظ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

حضرت عمرو بن العاصؓ فرماتے ہیں کہ میں نے آنحضورﷺ سے سنا کہ روزہ دار کے لئے افطاری کے وقت دعا کا خاص موقع ہوتا ہے۔ اسے یہ دعا کرنی چاہئے:

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذُنُوْبِيْ

(مستدرک علی الصحیحین للحاکم،کتاب الصوم حدیث: 1535)

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو کہ ہر چیز پر حاوی ہے کہ تو میرے لئے میرے گناہ بخش دے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

جلسہ یوم مصلح موعودؓ، جماعت احمدیہ یونان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2022