• 6 مئی, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم مصباح الھدیٰ شاہد لکھتےہیں۔
حضرت سید ولی اللہ شاہ رحمۃ علیہ کی سیرت وسوانح کا مضمون بہت ہی شاندار تھا۔ اسے پڑھ کر علم میں مزید اضافہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس مضمون کو لکھنے والےکو جزا دے اور ایڈیٹر صاحب اور آپ کی ٹیم پر اللہ تعالی اپنا فضل فرماتا چلا جائے۔ آمین

مکرمہ زاہدہ یاسمین لکھتی ہیں۔
الفضل اور میں جو لمحہ فراغت ایک دوسرے کے ساتھ صرف کرتے ہیں وہ شاید نہیں بلکہ یقیناً میرے باقی تئیس مصروف گھنٹوں پر حاوی ہو جاتے ہیں۔

آج کے شمارے میں گزشتہ چند روز سے جاری مکرم حافظ مظفر احمد کا معرکہ آرا مضمون عشق و محبت رسول ﷺ کے ایسے در وا کر رہا ہے کہ دل پگھل پگھل جاتا ہے کہ اے خدا! ہم کمزوروں کو بھی قرآنی لعل و جواہرات کے اس بحرِبے کراں میں غوطہ زن ہونے کی توفیق عطاہو۔ مکرم نصیر احمد قمر کا مضمون ہر احمدی کو بطور مبلغ اور داعی الی اللہ اس کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح مکرم نعیم احمد باجوہ کا مضمون ہر ذی شعور کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ قرآنی احکامات اور ہمارے طرز عمل بعض اوقات کس قدر دوری اور ٹھوکر کا باعث بن سکتا ہے۔ باقی تحاریر و نظمیں بھی ماشاء الله لا جواب اور پُر اثر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو اور صحت و سلامتی کے ساتھ آپ کو فرائض کی انجام دہی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 11۔مئی2020ء