• 3 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 25، 11 مئی 2020

  • زندگی پہلے جیسی نہیں ہو گی
  • سات ہزار قیدی رہا
  • مبصرین قرنطینہ میں رہیں گے
  • خطرے کے باوجود  پر ہجوم سرگرمیاں جاری

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
62,131 21,478 2,257

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 10015
2 مصر 9400
3 مراکش 6063
4 الجیریا 5723
5 نائجیریا 4399

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4261 مریضوں اور 103 اموات کا اضافہ۔

زندگی پہلے جیسی نہیں ہو گی

جنوبی افریقہ کے  عوام  سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک کورونا وائرس کے خطرہ کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے تیار رہیں۔ صدر مملکت نے کہا  ہے کہ  پابندیا ں نرم کرنے کے باوجود  زندگی پہلے جیسی نہیں ہو گی ۔(بی بی سی )

سرحد بند

زیمبیا نے وائرس  پھیل جانے  کے خدشے کے سبب تنزانیہ کے ساتھ  اپنی سرحد بند کردی ہے۔ africanews.com

سات ہزار قیدی رہا

 کینیا کے وزیر داخلہ نے  بتایا ہے کہ  ملک میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد جیلوں میں تعداد کم کرنے کے لئے اب تک 7000 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے ۔(بی بی سی افریقہ)

مبصرین قرنطینہ میں رہیں گے

برونڈی میں  عام انتخابات میں نو روز باقی ہیں ۔  ایسے وقت میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  انتخابات کی نگرانی کے لئے  آ نے والے مبصرین کو  14 دن تک  قرنطینہ میں رہنا ہو گا ۔ (بی بی سی افریقہ)

وائرس کے خطرے کے باوجود  پر ہجوم سرگرمیاں جاری

برونڈی میں بسوں ، گرجا گھروں اور بازاروں میں ہجوم بدستور قائم ہے ۔۔ 20 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے ہزاروں افراد سیاسی جلسوں میں ہر دن لاپرواہی سے  جمع ہوتے ہیں ۔  اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 19  کیسز سامنے آئے ہیں ۔ تاہم ، ڈاکٹر ز اپنی شناخت ظاہر کرنے سے ڈرتے  ہوئے  ، خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

 (RFI)

پابندیوں میں توسیع

جیبوتی کی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے اتوار کو 23 مارچ کو لگائی گئی پابندی  میں توسیع کردی ہے۔ کل وزیر خارجہ نے بیان دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو ہٹایا جا رہاہے  تاہم اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی اسی وزیر نے حکومت کی طرف سے پابندی برقرار رکھے جانے کے فیصلہ کا  ٹویٹر پر اعلان کیا۔ (RFI)

لاک ڈاؤن میں نرمی

موریطانیہ  کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے مارچ میں  لگائی جانے والی پابندیوں میں  آسانی پیدا کردی ہے۔ کرفیو کو 2 گھنٹے کم کیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع ی اجازت  اور  ریسٹورنٹ  اور بازار  کھول  دئے  ہیں۔ (RFI)

چاڈ کے لئے دوائی کا عطیہ

"مڈغاسکر اپنے افریقی بھائیوں کے ساتھ ہے تا کہ وہ  صحت مند ہوسکیں اور جانیں بچائیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کا تحفظ کریں۔‘‘ یہ بیان ہے مڈگاسکر کے صدر کا جنہوں نے چاڈ کے لئے  دیسی دوائی کا  عطیہ بھیجا ہے ۔چاڈ نے ایک چارٹرڈ طیارہ اس دوائی کو لانے کے لئے بھجوایا تھا۔ (RFI)

پروازوں  پر پابندیوں میں  نرمی

 تنزانیہ نے وطن واپسی کی پروازوں کی اجازت کے لئے بین الاقوامی ائیر لائنزپر پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ وطن واپسی کی پروازیں  دو ہفتوں کے بجائے دو گھنٹے کے اندر اجازت نامہ حاصل کرلیگی۔ (بی بی سی)

پابندی برقرار رہے گی

گھانا کے صد Nana Akufo-Addo  نے عوامی اجتماعات پر پابندی کو  اس ماہ کے آخر تک بڑھا دیا ہے ۔کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز  معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اسکول بند رہیں گے ۔ اس  طرح  مذہبی سرگرمیوں، کانفرنسوں اور تہواروں پر پابندی عائد رہے گی۔ تمام سرحدی گزرگاہیں بھی بند رہیں گی۔بی بی سی افریقہ)

ڈاکٹرز کی تنقید

جنوبی سوڈان کے صدر  Salva Kiir    کو ڈاکٹرز کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔(theeastafrican)

بورڈ کے امتحانات

کونگو برازاویل بورڈ کے امتحانات کا انعقاد کرنا چاہتا ہے لیکن اس   فیصلے کو تنقید کا سامنا ہے اور اس پر اجتجاج کیا جارہا ہے۔ کونگو بروازیل ۳۱ مارچ سے لاک ڈاؤن میں ہے۔( RFI)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 11۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2020