• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 جون 2020ء

روس میں کورونا کی شدت/برطانیہ میں لاک ڈاون جلد لگا کر اموات میں کمی کی جاسکتی تھی/ایران میں صدر کی اپیل/تنزانیہ ڈیٹا فراہم کرے گا/نائجیریا میں حالات تشویشناک/وسطی افریقہ کے ملک میں الیکشن پر جھگڑا/کینیا میں مزید متأثرین/گھانا میں مختلف کمپنیاں کٹس بنائین گی/عالمی ادارہ کا افریقہ کی بابت انتہائی خدشات کا اظہار/گیانا کے صدر کا پیغام/سفاری انڈسٹری کا شدید نقصان

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :73لاکھ97ہزار                       اموات: 4لاکھ17ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,485,245
یورپ 2,321,147
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 696,841
جنوب مشرقی ایشیا 407,414
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 194,470
افریقہ 150,102

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1968331 111978 17235 1208
  برطانیہ 289144 40883 1741 286
  برازیل 739503 38406 32091 1272
  ہندوستان 286579 8102 9996 357
  روس 493657 6358 8404 216
  ترکی 172114 4729 878 18
  پاکستان 119536 2356 5834 101
  انڈونیشیا 34316 1959 1240 36
  مصر 34079 1237 1455 36
افریقہ کل متأثرین: 2لاکھ 09 ہزار
اموات: 5700 (africanews)
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  جنوبی افریقہ 55421 1210 2430 48
  الجیریا 10484 732 102 8
  نائجیریا 13873 382 409
17

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد34لاکھ 78ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ34ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ14ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 2 لاکھ61ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 6ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں3ہزار6سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • روس میں کورونا متأثرین کی تعداد میں  انتہائی اضافہ جاری جس کے بعد اب تک کل تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔جبکہ اموات کی تعداد 6532 ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانوی طبی ماہرین کے مطابق اگر ملک گیر لاک ڈاؤن میں تھوڑی جلدی کرلی جاتی تو موجودہ شرح اموات میں 50 فی صد تک کمی کی جاسکتی تھی۔(الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا سے متأثرین کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے  تجاوز کرچکی ہے۔ صدر نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر بھرپور عمل کرنے کا کہا ہے۔(الجزیرہ)
  • Africa Centers for Disease Control and Preventionنے کہا ہے کہ ہماری تنزانیہ کے حکام سے گفتگو جاری ہے اور جلد ہی تنزانیہ ہمیں کورونا پر قابو پانے کیلئے گئے اپنے اقدامات سے متعلق ڈیٹا فراہم کردے گا جس کی مدد سے دیگر ممالک میں اس میں مدد مل سکے گی۔واضح رہے کہ تنزانیہ نے حال ہی میں کورونا پر قابو پالینے کا اعلان کیا تھا۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں کورونا سے متأثرین میں  مسلسل اضافہ کی وجہ سے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں۔ پورے ملک میں ہر جگہ وائریس پھیل چکا ہے البتہ ابھی تک Cross River State میں ابھی تک کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق ملک گیر سخت ترین لاک ڈاؤن کی کوشش جاری ہے تاکہ اس وبا پر بروقت کنٹرول کیا جاسکے۔(افریقن نیوز)
  • وسطی افریقہ کے ملکCentral African Republic  میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین کورونا کی وجہ سے الیکشن تاخیر کرنے یا نہ کرنے کے معاملہ پر کافی بحث جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین الیکشن کو ملتوی یا مؤخر کرنے کی اجازت نہیں دیتا البتہ بعض احباب کا خیال ہے کہ ان حالات میں اس میں ردوبدل ممکن ہے۔ البتہ عدالت نے بھی الیکشن کروانے کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • کینیا میں کورونا وائریس سے متأثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد ملک گیر احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے میں سختی دیکھی جارہی ہے۔ البتہ  کورونا سے ریکور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک 1 ہزار افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں متأثرین کورونا  کی تعداد بھی 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔   تقریبا 9 بڑی کمپنیوں نے ملک گیر ٹیسٹنگ  کیلئے حکومت سے اجازت طلب کر رکھی ہے۔ان میں سے ایک کمپنی نے حمل جانچنے والی کٹس بنانا چھوڑ کر اب کورونا  کی تشخیص کیلئے کٹس بنانا شروع کردی ہیں جو دراصل خون میں پیدا ہونے والی  Anti Bodiesکی مدد سے جانچ سکیں گی۔(افریقن نیوز)
  • عالمی ادارہ صحت نے افریقی ممالک کی صورتحال پر انتہائی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے جلد دریافت نہ ہونے کے باعث اب خدشہ ہے کہ افریقہ میں کورونا بہت تیزی سے پھیلے گا۔ جس وجہ سے بعض مراکز انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرسکتے ہیں۔ جن میں جنوبی افریقہ ، الجیریا اور کیمرون شامل ہیں۔ادارہ کے مطابق ان ممالک کو اپنے اپنے ملک میں  حفاظتی اقدامات کی طرف شدید توجہ دینا ہوگی۔(en.as)
  • گیانا کے  صدر آج کل بیماری کی وجہ سے ہسپتال داخل ہیں ، البتہ بعض افواہوں اور کورونا سے متعلق  خبروں کے متعلق انہوں  نے اپنے ایک پیغام میں عوام سے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور کورونا کی وجہ سے پبلک میں نہیں آرہے ، البتہ جو لوگ ان کو مارنے کے خواہاں ہیں ،ابھی وہ اتنے طاقتور ہیں کہ ان سب کو خود قبر میں دفنائیں گے۔(en.as)
  • رپورٹ کے مطابق جہاں  کورونا سے دیگر انڈسٹریوں کو نقصان پہنچا ہے وہیں افریقہ کی سفاری پارک اور سفاری سیر کروانے والی انڈسٹری بھی انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے۔(en.as)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

کچھ دن پہلے ان آنکھوں آگے، کیا کیا نہ نظارا گزرا تھا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2020