• 25 اپریل, 2024

قرآن نمائش کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مسلمہ گیمبیا کو امسال قرآن پاک کی ایک خوبصورت اور پرکشش نمائش لگانے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

یہ نمائش اتوار 20 فروری 2022ء تا ہفتہ 26 مارچ 2022ء جاری رہی۔یہ نمائش ملک کے سب سے بڑے بین الاقوامی تجارتی میلے یعنی گیمبیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے 15 ویں ایڈیشن کے دوران منعقد کی گئی۔ اس میں افریقہ اور ایشیا سے تعلق رکھنے والی بہت سی تنظیمیں شامل تھیں۔ گیمبیا کےصدر مملکت نےاسکا باقاعدہ افتتاح کیا۔مکرم امیر صاحب گیمبیا نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔ اور جماعت کے ریڈیو چینل لائٹ ایف ایم نے امیر صاحب کا انٹرویو بھی لیا، جس کو بعد میں نشر کیا گیا۔ اس طرح جماعت احمدیہ کا پیغام ہزاروں افراد تک پہنچا۔اسی طرح جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایم ٹی اے چینل نے بھی تصاویر لیں اور ڈاکیو منٹری بنائی۔

تینتیس روز تک جاری رہنے والی اس نمائش کے دوران ہزاروں افراد نےجماعتی نمائش کا دورہ کیا اور جماعت کی خدمات کی تعریف کی، کہ کس طرح جماعت احمدیہ نے دنیا کی 70 سے زائد زبانوں میں قرآن پاک کا ترجمہ کیا ہے۔امریکہ، ترکی، سینیگال سمیت بہت سے غیر ملکی معززین نے بھی اس نمائش کا دورہ کیا اور وزیٹر بک پر اپنے تعریفی خیالات کا بھی ذکر کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف اس نمائش کا دورہ کیا بلکہ انگریزی اور لوکل زبانوں یعنی منڈیگا، وولف اور فلا میں ترجمہ قرآن کریم بھی خریدے۔ اس کے علاوہ دیگر کتب جیسے یسرناالقرآن، روحانی خزائن اور جماعتی رسالہ جات بھی اس نمائش کا حصہ تھے۔ ایک محتاط اندازہ کے مطابق تقریباً تیس ہزار افراد نے ہماری نمائش کا دورہ کیا اور قرآن پاک کی خدمت کے حوالے سے جماعتی کاوشوں کو بہت سراہا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام جملہ منتظمین کو اجر عظیم سے نوازے۔ نمائش کے دوررس نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

اسلامی اصطلاحات کا بر محل استعمال (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ