• 1 مئی, 2024

ہیومینٹی فرسٹ ہالینڈ کے چیئرمین اور IAAAE کے چیئرمین کی ساؤتھ افریقہ میں آمد

ہیومینٹی فرسٹ ہالینڈ کے چیئرمین
اور IAAAE کے چیئرمین کی ساؤتھ افریقہ میں آمد

ساؤتھ افریقہ میں کوئی دو سال قبل مرکز کی اجازت سے ہیومینیٹی فرسٹ کی رجسٹریشن ہوئی اور اسے ہالینڈ کے چیپٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، چنانچہ ایک بڑا چیلنج کرونا کی شکل میں سامنے آیا، اس دوران لوکل فنڈز اور ہالینڈ سے موصول ہونے والی رقوم سے کئی پراجیکٹ کئے گئے جن میں کرونا سے بچاؤ کے لئے عمومی ہائیجین کی اشیاء سکولوں اور عوام میں تقسیم کی گئیں، اس دوران وہ ہزاروں لوگ جو جاب کھو بیٹھے تھے ان میں کھانے کے سامان پر مشتمل خشک راشن کے پارسل تقسیم کئے گئے، یہ کام کوئی پانچ صوبوں میں آرگنائز کیا گیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

جیسے ہی کرونا کی وبا نے دم توڑا تو چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ ہالینڈ مکرم عبدالواسع مبشر صاحب کی طرف سے یہ پیغام ہیومینٹی فرسٹ ساؤتھ افریقہ کے چیئرمین ڈاکٹر واسعو سونیبارے کو موصول ہوا کہ وہ مستقل بنیادوں پر ہونے والے امدادی پراجیکٹس پر کام شروع کریں جس میں صاف پانی کی فراہمی اور دیگر کام۔

چیئرمین ڈاکٹر واسعو صاحب نے اپنی ٹیم کے ذریعہ 5 بور ہول کروانے کا جائزہ لیا، جو اخراجات بتائے گئے وہ بالعموم ان اخراجات سے بہت زیادہ تھے جو دیگر افریقی ممالک میں آتے ہیں چنانچہ عبدالواسع مبشر صاحب نے احمدیہ آرکیٹیکٹ و انجینئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اکرم احمدی صاحب سے مشورہ کیا کہ کس طرح ان اخراجات کو کم کیا جاسکتا ہے اس پر دونوں بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود آکر جائزہ لیں گے اور پھر سابقہ تجربہ سے فائدہ اٹھا کر اس پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی جائے گی چنانچہ مورخہ 17 مارچ 2022ء کو یہ احباب کیپ ٹاون تشریف لائے، اکرم صاحب کے ساتھ ان کے پبلک ریلیشن آفیسر مکرم محبوب الرحمان انور صاحب سوئٹزرلینڈ سے شامل ہوئے۔

ان احباب نے مقامی ٹیم کے تعاون سے ساؤتھ افریقہ کے صوبہ لمپوپو کا دورہ کیا اور وہاں گورنمنٹ کے نمائندہ کے ساتھ مل کر مختلف دیہات کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔

علاوہ آفیشل لوگوں سے ملاقات کے جن دیہات میں بور ہول کرنے ہیں وہاں مقامی لوگوں سے بھی میٹینگز بھی کی گئیں اور اس علاقے میں ایک بور ہول کا جائیزہ بھی لیا گیا۔

کیپ ٹاؤن واپسی پر معزز مہمانوں کی سماجی کارکنوں ہماری مسجد اور ملحقہ علاقے کے کونسلرز سے میٹنگز کی گئیں اور انہیں چیئرمین مبشر صاحب نے ہیومینیٹی فرسٹ کا تعارف کروایا دونوں کونسلروں نے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا اس کے علاوہ ان مہمانوں کو کیپ ٹاؤن کے نواح میں مقامی افریقن لوگوں کی آبادی بھی دکھائی گئی اور وہاں پرایک تنظیم کے جاری پراجیکٹ جس میں آئی ٹی اور گرین ہاؤس فارمنگ شامل ہے دکھائے گئے۔

اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بزرگوں کی اس کاوش کو مثمر با ثمرات فرمائے، قارئین الفضل بھی ان مجاہدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو ضرورت مند اور دکھی انسانیت کے لئے ملک ملک جاکر مدد کررہے ہیں۔

(رپورٹ: منصور احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل ساؤتھ افریقہ)

پچھلا پڑھیں

اسلامی اصطلاحات کا بر محل استعمال (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ