ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ حضرت ام سلیم ؓ کے گھر تشریف لائے۔ گرمیوں کے دن تھے آپ دوپہر کو آرام کے لیے لیٹ گئے۔ حضرت ام سلیم ؓ نے آپ کا پسینہ مبارک ایک شیشی میں محفوظ کرلیا۔ آنحضرت ﷺ کے دریافت کرنے پر کہ اے ام سلیم! اس کا کیا کرو گی؟ حضرت ام سلیم ؓ نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول ہم اس پسینہ کو بچوں کے لیے برکت کا ذریعہ تصور کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ٹھیک ہے۔
(مسلم کتاب الفضائل باب طیب عرق النبی والتبرک بہ)