• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 جولائی 2020ء

امریکی صدر کے خلاف  شدید رد عمل/ برازیلی صدر بدستور لاک ڈاؤن کے خلاف/عرب امارات کی فلائٹ کمپنی نے 9 ہزار کارکنان کو فارغ کردیا/ایران میں شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد/امریکہ میں موجود غیر ملکی طلباء کی مشکلات میں اضافہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ25لاکھ                        اموات: 5لاکھ60ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 6397230
یورپ 2868080
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1255977
جنوب مشرقی ایشیا 1097074
افریقہ 428051
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 239111

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3097300 132683 58975 799
2 برازیل 1755779 69184 42619 1220
3 روس 820916 22123 27114 519
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 22ہزار

اموات: 12ہزار3سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ52ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 238339 3720
2 مصر 80235 3702 981 85
3 نائجیریا 30748 689

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 2لاکھ 61ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 69لاکھ 02ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 12لاکھ17ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 9لاکھ 38ہزار جبکہ روس میں 5 لاکھ15ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 83ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • امریکہ میں صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظامیہ  اور حکام پر تمام تعلیمی ادارے کھولنے کی بابت انتہائی  دباؤ کے بعد ملک گیر اساتذہ اور طلباء نے  شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اساتذہ کی ایک تنظیم نے  کہا ہے کہ ایسے فیصلے  طبی ماہرین کی آراء اور حقائق کی بنا پر کرنے کی بجائے حکومت  اس میں بھی سیاست سے کام لے رہی ہے۔ لہذا ایسے تمام فیصلے محکمہ صحت اور اس سے ملحقہ اداروں کے تحت کئے جانے چاہئیں۔ (الجزیرہ)
  • برازیلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ حال ہی میں ملک کے صدر بھی اس وبا سے متأثر ہوچکے ہیں البتہ اپنے ایک وڈیو پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ میں آج بھی یہی کہوں گا کہ ملکی معیشت  کو ہونے والا نقصان اس وبائی نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ملک گیر سخت تشویشناک حالات کے باوجود تمام مئیرز اور گورنرز ،صدر کے  کہنے پر آہستہ آہستہ اب تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔جس پر عوام کو بھی انتہائی تحفظات ہیں۔ (الجزیرہ)
  • کورونا  سے جہاں دیگر  معاشی سرگرمیاں انتہائی متأثر  ہوئی ہیں وہیں تمام فلائٹ آپریشنوںمیں بھی خاطر خواہ تبدیلی واقع ہورہی ہیں۔ چنانچہ حال ہی میں معروف  کمپنی Emirates Air Line  نے  اپنے 9 ہزار کارکنان کو برطرف کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ (الجزیرہ)
  • ایران میں   متأثرین کورونا کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چنانچہ گزشتہ روز صدر حسن روحانی نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات خاص طور پر شادی بیاہ  پر پابندی عائد کردی ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکہ  کی طرف سے   غیر ملکی طلباء  کے متعلق جاری کردہ حالیہ  فیصلے کے بعد طلباء میں انتہائی تشویش پائی جارہی ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک ڈاکٹر طالبہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں یہاں سے نکالا گیا تو ہمارے پاس  مزید پڑھنے کا کوئی  اور ذریعہ یا وسیلہ میسر نہیں ۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ مبلغ انگلستان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جولائی 2020