• 6 مئی, 2024

جو ان سے عداوت رکھے اس سے میں عداوت رکھتا ہوں

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں:
• ’’میں حضرت علی اور آپ کے دونوں بیٹوں سے محبت کرتا ہوں اور جو ان سے عداوت رکھے اس سے میں عداوت رکھتا ہوں‘‘

(اردو ترجمہ سر الخلافہ صفحہ 112)

• ’’میں نے اس قصیدہ میں جو امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت لکھا ہے یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت بیان کیا ہے یہ انسانی کارروائی نہیں۔ خبیث ہے وہ انسان جو اپنے نفس سے کاملوں اور راستبازوں پر زبان دراز کرتا ہے۔ مَیں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسیٰ جیسے راستباز پر بدزبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَنْ عَادَ وَلِیًّا لِیْ دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے۔ پس مبارک وہ جو آسمان کے مصالح کو سمجھتا ہے اور خدا کی حکمت عملیوں پر غور کرتا ہے۔‘‘

(اعجاز احمدی ضمیمہ نزول المسیح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ149)

• ’’صحابہ کرامؓ نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی راہ میں وہ صدق دکھلایا کہ انہیں رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ (المائدہ: 120) کی آواز آ گئی۔ یہ اعلیٰ درجہ کا مقام ہے جو صحابہ کو حاصل ہوا۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی ہو گئے۔‘‘

(ملفوظات جلد چہارم صفحہ465)

• حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ’’آپ اسلام کے آدم ثانی اور خیرالانام کے مظہر اوّل تھے اور گو آپ نبی تو نہ تھے مگر آپ میں نبیوں اور رسولوں کی قوتیں موجود تھیں‘‘

(سر الخلافۃ روحانی خزائن جلد8 صفحہ336)

• حضرت عمرؓ کے بارے میں آپؑ فرماتے ہیں کہ: ’’ان کے حق میں یہ حدیث ہے کہ شیطان عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سائے سے بھاگتا ہے‘‘

(نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد8 صفحہ143)

پچھلا پڑھیں

ہماری مساجد دعوت الیٰ اللہ کا ایک ذریعہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2022