• 26 اپریل, 2024

تکمیل حفظ قرآن کریم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ 21اکتوبر 2021ء کو مدرسۃ الحفظ ،جامعۃالمبشرین، ایکمفی ایکرافو گھانا کے ایک طالب علم عزیزم عثمان احمد بشیر الدین کیٹو Katu ابن مکرم الحاج علی محمد کیٹو Katu نیشنل سیکرٹری وقف جدید گھانا، جن کا تعلق کاسوا Kasoa جماعت، (گریٹر اکرا گھانا) سے ہے نے 2 سال11 ماہ اور 21دن کی مختصر مدت میں قرآن کریم مکمل حفظ کرلیا ہے۔ ماشاء اللّٰہ تعالیٰ۔

اللہ تعالیٰ یہ اعزازو سعادت عزیزم ، خاندان اور جماعت کے لئے مبارک فرمائے اور عزیزم عثمان بشیر کیٹو کے لئے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین ثم آمین۔

عزیزم مدرسۃ الحفظ گھاناکے 71 ویں حافظ قرآن ہیں۔ اللہ تعالیٰ مکرم انچارج صاحب مدرسۃ الحفظ گھانا و اسٹاف کو بھی اپنے فضلوں سے نوازے جن کی شبانہ روز محنت سے یہ بابرکت سنگ میل طے ہوا ۔ آمین
ادارہ الفضل اس اہم مبارک کامیابی اور سعادت پانے پر عزیزم عثمان احمد بشیر الدین اور ان کے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہے ۔اللہ تعالی اسے مزید ترقیات کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ