• 28 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

کلمہ طیبہ کی مثال

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی ہے جس کا تنا مضبوط ہو اور اس کے نتیجے میں اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں یعنی ایک طرف تو سچے مذہب کے پیرو اپنی کثرت ِ تعداد کے لحاظ سے ساری دنیا میں پھیل جائیں اور دوسری طرف خداتعالیٰ اس کے ماننے والوں کو اتنی برکت دے کہ آسمان تک ان کی شاخیں پہنچ جائیں یعنی ان کی دعائیں کثرت سے قبول ہونے لگیں اور ان پر آسمانی انوارو برکات کا نزول ہو۔

(حضرت خلیفۃ المسیح الثانی از خلافت علیٰ منہاج النبوت صفحہ469)

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

تکمیل حفظ قرآن کریم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2021