• 17 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

روز مرہ کی متفرق دعائیں

• اچھی خواب پر اَلحَمدُ لِلّٰہِ (تمام تعریف اللہ کیلئے ہے) کہا جائے اورحرج نہیں کہ لوگوں کو سنائے اور بری خواب پر اَعُوذُ بِاللّٰہِ پڑھے اور اُسے بیان نہ کرے۔

(ترمذی کتاب الدعاء)

• چھینک آئے تو انسان خود اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔ یعنی سب تعریف اللہ کے لئے ہے سننے والا یَرحَمُکَ اللّٰہُ کہے۔ یعنی اللہ تجھ پر رحم کرے جس پر چھینکنے والا یَھدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَکُمْ کی دُعا دے۔ یعنی اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال بہتر کر دے۔

(ابو داؤد کتاب الادب)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ84)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

محبت ہو تو ایسی کہ ہر ادا دل کو لبھائے (قسط 1)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2022