شان خاتم الانبیاءؐ
و عرفت من تفھیم احمد احمدا
اپنے آقا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدح میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول مولوی نور الدین صاحب ؓ نے ایک عربی قصیدہ لکھا اور فرمایا
وعرفت من تفھیم احمد احمدا
اللہ کی قسم! اس احمد (یعنی مسیح موعود) کے سمجھانے سے ہی مجھے احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ مقام کی صحیح معرفت حاصل ہوئی ہے
اس سلسلے میں حضرت مسیح موعود ؑ کی چند تحریریں بطور نمونہ پیش ہیں
تمام نبیوں سے عہد
حضرت احمد مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں ’’سورۃ آل عمران جزو تیسری میں مفصل یہ بیان ہے کہ تمام نبیوں سے عہد و اقرار لیا گیا کہ تم پر واجب و لازم ہے کہ عظمت و جلالیت شان ختم الرسل پر جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایمان لاؤ اور ان کی اس عظمت اور جلالیت کی اشاعت کرنے میں بدل و جان مدد کرو‘‘
(سرمہ چشم آریہ ،روحانی خزائن جلد دوم صفحہ280 حاشیہ)
شان احمد عربی
زندگی بخش جام احمد ہے
کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے
لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا
سب سے بڑھ کر مقام احمد ہے
باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا
میرا بستاں کلام احمد ہے
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
عربوں سے خطاب
وما ادراکم من ذالک النبی محمد المصطفی سید الاصفیاء و فخر الانبیاء و خاتم الرسل و امام الوری ۔ قد ثبت احسانہ علی کل من دب علی رجلین و مشی قد ادرک وحیہ کل فائت من رموز و معان و نکات علی _و احیا دینہ کل ما کان میتا من معارف الحق و سنن الھدی
اللھم فصل وسلم و بارک علیہ بعدد کل ما فی الارض من القطرات والذرات والاحیاء والاموات و بعدد کل ما فی السموات و بعدد کل ما ظھر واختفی و بلغہ منا سلام یملا ارجاء السماء
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد5 صفحہ420_421)
ترجمہ:
’’… تم کیا جانو کہ اس نبی کی کیا شان ہے وہ محمد مصطفیٰ ہے، برگزیدوں کا سردار، نبیوں کا فخر، خاتم الرسل اور دنیا کا امام ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہر انسان پر ثابت ہے اور آپ کی وحی نے تمام گزشتہ رموز و معارف و نکات عالیہ کو اپنے اندرسمیٹ لیا ہے اور جو معارف حقہ اور ہدایت کے راستے معدوم ہو چکے تھے ان سب کو آپ کے دین نے زندہ کر دیا
اے اللہ تو روئے زمین پر موجود پانی کے تمام قطروں اور ذروں اور زندوں اور مردوں اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ ظاہر یا مخفی ہے ان سب کی تعداد کے برابر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت اور سلامتی اور برکت بھیج اور ہماری طرف سے آپ کو اس قدر سلام پہنچا جس سے آسمان کناروں تک جائے‘‘
(بحوالہ مصالح العرب جلد اول مؤلفہ محمد طاہر ندیم مربی سلسلہ عربک ڈیسک یو کے صفحہ2-3)
؎شان حق تیرے شمائل میں نظر آتی ہے
تیرے پانے سے ہی اس ذات کو پایا ہم نے
(ابو محمودین ابن ایف آر بسمل)