حضرت ابو حاتم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص ایسا رشتہ لے کر آئے جس کی دین داری اور اخلاق تمہیں پسند ہو تو اسے رشتہ دے دیا کرو۔ اگر ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ و فساد پیدا ہوگا۔ سوال کرنے والے نے سوال کرنا چاہا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ یہی فرمایا کہ اگر تمہارے پاس کوئی شخص رشتہ لے کر آئے جس کی دین داری اور اخلاق تمہیں پسند ہو تو اسے رشتہ دیا کرو۔
(ماخوذ از ترمذی کتاب النکاح باب ماجاءکم من ترضون دینہ)