جینے کا ایک گُر
ہمارے معاشرے میں اکثر گھروں میں کئی مائیں اپنے تجربات کو لے کربچپن سے ہی سسرال کے مظالم کا خوف دلا کر بچیوں کو بڑا کرتی ہیں۔ اس انجانے خوف کی وجہ سے کئی بچیاں نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو کر کئی طرح کے ری ایکٹو (Reactive) طرز عمل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ صورت حال ہر جگہ ایک جیسی ہی ہو اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ بچیوں کو پُر اعتماد بنائیں، خوف خدا، سچائی، تقویٰ اور بزرگوں کی عزت سکھانے کے ساتھ اپنی عزت اور حق کے لیے صحیح معنوں میں آواز اٹھانا سکھائیں۔ اچھی تعلیم اور اچھے برے کا شعور اعتماد وقار کے ساتھ جینے کا ایک گُر ہے۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)