• 28 اپریل, 2024

فقہی کارنر

طاعون زدہ علاقہ میں جانے کی ممانعت

ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں طاعون کا زور ہے۔ میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں۔ فرمایا:
’’مت جاؤ۔ وَلَا تُلۡقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمۡ اِلَی التَّہۡلُکَۃِ (البقرہ: 196) پچھلی رات کو اٹھ کر ان کے لئے دعا کرو۔ یہ بہتر ہوگا بہ نسبت اس کے کہ تم خود جاوٴ۔ ایسے مقام پر جانا گناہ ہے۔‘‘

(الحکم 24؍اپریل 1902ء صفحہ8)

(داؤد احمد عابد۔استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

احکام خداوندی (قسط نمبر 25)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جنوری 2022