• 4 مئی, 2024

خوش قسمت لوگ

• کیا ہی خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں اور اپنے دلوں کو ہرایک آلودگی سے پاک کرلیتے ہیں اور اپنے خدا سے وفاداری کاعہد باندھتے ہیں کیونکہ وہ ہر گز ضائع نہیں کئے جائیں گے ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسواکرے کیونکہ وہ خدا کے ہیں اور خدا اُن کا۔وہ ہر ایک بلا کے وقت بچائے جائیں گے۔

(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ19-20)

• میرا یہ مذہب ہے کہ جو شخص یک دفعہ مجھ سے عہدِ دوستی باندھے، مجھے اس عہد کی اتنی رعایت ہوتی ہے کہ وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو اور کچھ ہی کیوں نہ ہوجائے، میں اُس سے قطع نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر وہ خود قطع تعلق کر دے تو ہم لاچار ہیں ؛ ورنہ ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ اگر ہمارے دوستوں سے کسی نے شراب پی ہو اور بازار میں گرا ہوا ہو اور لوگوں کا ہجوم اس کے گرد ہو تو بلا خوف لومۃ لائم کے اسے اٹھا کر لے آئیں گے۔

• عہدِ دوستی بڑا قیمتی جوہر ہے، اس کو آسانی سے ضائع کر دینا نہ چاہیے اور دوستوں سے کیسی ہی ناگوار بات پیش آوے اُسے اغماض اور تحمل کے محل میں اُتارنا چاہیے۔

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ311 ایڈیشن1988ء)

پچھلا پڑھیں

جماعتی وفد تنزانیہ کی صدر مملکت تنزانیہ سے ملاقات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جنوری 2023