• 30 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

آندھی کے شر سے بچنے کی دُعا

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب کبھی آندھی چلتی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ خَیْرَھَا وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا،وَ خَیْرَ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ ھَاوَ شَرِّ مَا فِیْھَا وَ شَرِّ مَا اُرسِلَتْ بِہٖ

(مسلم کتاب الاستسقاء)

ترجمہ:- اے اللہ! مَیں تجھ سے اِس آندھی کی ظاہری و باطنی خیر و بھلائی چاہتا ہوں اوروہ خیر بھی چاہتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور مَیں اِس کے ظاہری و باطنی شرّ سے اور اس شرّ سے بھی پناہ مانگتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ117-118)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جماعتی وفد تنزانیہ کی صدر مملکت تنزانیہ سے ملاقات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جنوری 2023