بے جا غصہ انسانی عقل، حکمت، شخصیت اور صحت کا دشمن ہے۔ اکثر جھگڑے غصے کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ غصے میں انسان اپنے ہوش و حواس کھو دیتا ہےاور ایسی باتیں اور حرکتیں کر دیتا ہے جس سے بعد میں ندامت ہوتی ہے۔ کسی بھی مشکل وقت میں غصے کی بجائے اپنے حوصلے بلند رکھیں اور اللّہ تعالیٰ سے دعا کریں وہی مشکل کشا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ہماری جماعت میں شہ زور اور پہلوانوں کی طاقت رکھنے والے مطلوب نہیں بلکہ ایسی قوت رکھنے والےمطلوب ہیں جو تبدیلِ اخلاق کے لئے کوشش کرنے والے ہوں۔ یہ ایک امر واقعی ہے کہ وہ شہ زور اور طاقت والا نہیں جو پہاڑ کو جگہ سے ہٹا سکے۔ نہیں نہیں۔ اصل بہادر وہی ہے جو تبدیلِ اخلاق پر مقدرت پاوے۔ پس یاد رکھو کہ ساری ہمت اور قوت تبدیلِ اخلاق میں صرف کرو کیونکہ یہی حقیقی قوت اور دلیری ہے۔
(ملفوظات جلد1 صفحہ121 ایڈیشن 2016ء)
(مدیحہ مصور کاہلوں۔ ریجائنا، کینیڈا)