• 7 مئی, 2024

حمدیہ ونعتیہ محافل

حمدیہ ونعتیہ محافل
جامعة المبشرین گھانا

حمدیہ محفل

مؤرخہ 23 نومبر 2021ء بروز منگل بعد نماز عصر جامعۃ المبشرین کے ہال میں مجلس ارشاد کے تحت ’’حمدیہ محفل‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نئےتعلیمی سال کا پہلا پروگرام تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کی حمد پر مشتمل پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس حمدیہ محفل کے مہمانِ خصوصی مکرم و محترم رانا بلال احمد صاحب مدرس جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔ تلاوت قرآن ِ کریم عزیزم عیسیٰ عبد الکریم نے کی۔ انہوں نے سورۃ الحشر کی آخری تین آیات کی تلاوت مع ترجمہ پیش کی۔ عزیزم عمر عبد الملک نے رسول اللہ ﷺ کی حدیثِ مبارکہ پیش کی۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء کا بیان تھا۔ عزیزم اوسئی یوسف نورالدین نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا پاکیزہ منظوم کلام ’’حمد و ثناء اسی کو‘‘ مترنم آواز میں سنایا اور انگریزی ترجمہ بھی پڑھا۔ اس کے بعد بالترتیب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام کے اقتباسات عزیزطلباء، ایسیاؤ حکیم، آدم عبد النافع، انگبم لطیف، نالیلین عبد الرحمان، آدم عبد الرشید، ماوی محمد نے پیش کیے۔ عزیزان عبد النافع اور کمال الدین نے مقامی زبان میں حمدیہ نظم مترنم آواز سے کورس میں پڑھی۔ آخر میں پروگرام کے مہمانِ خصوصی مکرم رانا بلال احمد صاحب نے طلباء کو نصائح کی اور اختتامی دعا کروائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے شکر گزار بندے بنائے۔ آمین

نعتیہ محفل

مؤرخہ 30 نومبر 2021ء بروز منگل جامعۃ المبشرین میں عصر کی نماز کے بعد نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی جامعۃ المبشرین کے مدرس مکرم و محترم عبد المجید علی صاحب نے جو اسی جامعہ سے معلم بنے اور تب سے یہاں پڑھانے کی سعادت پا رہے ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ناصر يحيىٰ نے کی۔ عزیزم عبد التواب نے احادیث پیش کیں جن میں درود شریف کے فضائل بیان ہوئے تھے۔ عزیزم عبد العزیز باہ نے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا پاکیزہ منظوم کلام ’’ہرطرف فکر کو دوڑاکے تھکایا ہم نے‘‘ مترنم آواز سے پڑھا اور انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا۔ اس کے بعد طلباء نے آنحضرت ﷺ کی سیرت اور سوانح کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام کے اقتباسات پیش کیے۔ ان عزیزان کے اسماء بالترتیب یہ ہیں:طاہر غلام احمد، بانچی عبد الوارث، آدم عبد السلام، سمیع اللہ آرتھر، آدم حنیس اورابوبکر مبارک۔ بعد ازاں عزیزم کانے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں نے جُولا زبان میں نعتیہ منظوم کلا م پیش کیا۔ مکرم عبد المجید علی صاحب مہمان خصوصی نے طلباء کو نصائح کیں۔ مجلس ارشاد کے سیکرٹری عزیزم ظفر اللہ خان نے حاضرین و مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اور مہمانِ خصوصی نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو عشق رسولﷺ سے منور کرے اور آنحضرتﷺ کی سیرت طیبہ کی پیروی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

اسیران راہ مولیٰ کی رہائی کے لئے دعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ