• 17 مئی, 2024

جلسہ یومِ مسیح موعودؑ

جماعت احمدیہ کی تاریخ و تاسیس کو یاد رکھنے، احباب جماعت اور غیر از جماعت احباب کو جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض سے آگاہ کرنے کے لیئے 20مارچ 2022ء کو جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد کیا گیا۔

جلسہ کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز دن 11بجے ہوا۔ مکرم دیندانے عیسیٰ نے سورہ جمعہ کی ابتدائی آیات کی تلاوت کی۔ اس کے بعد پہلی تقریر شادو ابراہیم صاحب نے کی، اس تقریر میں موصوف نے حضرت مسیح موعود ؑ کے ماموریت کے پہلے الہام سے لے کر پہلی بیعت تک کا احوال بیان کیا اور شرائط بیعت پڑھ کر سنائیں۔

دوسری تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے کی جس میں امام مہدی ومسیح موعود ؑ کی آمد کے متعلق قرآنی آیات واحادیث کی کسی قدر وضاحت کی اور پھر پیشگوئیوں، الہامات اور نشانات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت بیان کی۔ علاوہ ازیں غیر از جماعت مہمانوں کو مسیح موعود ؑ کو قبول کرنے کی دعوت دی نیز احباب جماعت کو خلیفہ ٔ وقت کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لئے آپ کی اطاعت کرتے ہوئے نظام جماعت کے ساتھ وابستہ رہنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد مختصرمجلس سوال و جواب ہوئی اور دعا کی گئی۔

1:30بجے نماز ظہر وعصر ادا کی ادائیگی اور دوپہر کے کھانے کے بعد تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

گھروں کو روانگی سے قبل مستحقین میں ہیومنیٹی فرسٹ کینیڈا کی طرف سے ذبح کیے گئے صدقہ کے دو بکروں کا گوشت بھی تقسیم کیا گیا اورضرورتمندوں کی ہومیو پیتھک ادویات سے بھی مدد کی گئی۔ اس جلسہ میں شاملین کی کل تعداد 50 تھی، جس میں غیر از جماعت شاملین کی تعداد زیادہ تھی۔

(ضیاء الرحمٰن طیب۔ مبلغ سلسلہ کیمرون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا