• 24 اپریل, 2024

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ 2جون 2018ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔

پہلا نکاح عزیزہ خالدہ احمد بنت Mr. Eugeniusz Grzelak کا ہے۔

اس موقع پر حضور انور نے لڑکی کے وکیل سے دریافت فرمایا۔

Jonathan! how should I pronounce the name of father of the girl?

Jonathan صاحب کے عرض کرنے پر حضور انور نے دلہن کے والد کا نام بیان کرنے کے بعد فرمایا۔

یہ نکاح عزیزم عطاءالنصیر (مربی سلسلہ یونان) کے ساتھ پانچ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو عبداللطیف صاحب کے بیٹے ہیں۔ لڑکی کی طرف سے ان کے وکیل Jonathan Butterworth صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکی کے وکیل سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ ماریہ ربانی بنت ملک عابد ربانی صاحب کا ہے۔ یہ نکاح عزیزم مصور احمد ابن مظفر احمد صاحب (ڈربی) کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

دونوں رشتوں کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کیلئے دعا کر لیں۔

اس کے بعد حضور انور نےان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعد دونوں نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارکباد لیتے ہوئے حضور انور سےمصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

(الفضل انٹرنیشنل 24۔اپریل 2020ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 12۔مئی2020ء