• 9 مئی, 2025

اللہ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ کر سخاوت کرنے والا ہے

حضرت خُریم بن فاتکؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے اسے اس کے بدلہ میں سات سو گنا ثواب ملتا ہے۔

(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب فضل النفقۃ فی سبیل اللّٰہ)

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مَیں تمہیں سب سخیوں سے بڑے سخی کے بارہ میں نہ بتاؤں؟ اللہ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ کر سخاوت کرنے والا ہے۔ پھر مَیں تمام انسانوں میں سے سب سے بڑا سخی ہوں۔

(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد از علامہ ھیثمی جلد۹ صفحہ۱۳ بیروت)

پچھلا پڑھیں

مالی کے تیرھویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2022