• 25 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم عطاءالمجیب راشد لکھتے ہیں۔

مکرمہ صفیہ سامی صاحبہ
روزنامہ الفضل لندن آن لائن میں آپ کا مضمون ’’محراب‘‘ کے عنوان سے پڑھا۔ ماشاءاللہ بہت عمدہ لکھا ہے۔ آپ نے تو مسجد فضل کی محراب کو زبان دے کر کمال کر دیاہے۔ جزاکم اللہ

اس مضمون کے حوالہ سے عرض ہے کہ جہاں تک مسجد فضل میں خلفائے احمدیت کے مسلسل قیام کے دوران نمازوں کی ادائیگی کے عرصہ کا تعلق ہے وہ اس طرح ہےکہ

  1. حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ نے 1984ء سے 2003ء تک (یعنی ہجرت کے بعد آنے سے لے کر وصال تک) 19سال امامت کروائی۔
  2. حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ نےاپنے انتخاب سے لے کر اسلام آباد نقل مکانی تک کے عرصہ میں (یعنی 2003ء سے لے کر 2019ء تک) 16سال تک مسجد فضل میں امامت کروائی۔ تاریخی ریکارڈ کی درستگی کی غرض سے تحریر ہے۔

مکرمہ منزہ خالد لکھتی ہیں۔
’’روزنامہ الفضل لندن آن لائن مختلف، خوبصورت اور خوشنما رنگوں پر مشتمل اخبار ہے۔ جو دینی علم کے اعتبار سے،خلیفۂ وقت سے لازوال محبت اور اطاعت کے جذبات کا اظہار، معلوماتی مضامین اور زبان و ادب کی خوش ذائقہ چاشنی کے ساتھ ہمیں گھر بیٹھے مختصر، منتخب اور مستند حالات حاضرہ سے باخبر اور یک جہتی کا ماحول میسر کررہا ہے۔

Humanity First کی خدمات کی رپورٹ مسلسل ایمان کو تقویت دے رہی ہیں۔ الحمدللہ

اور سب سے بڑھ کرہم نئے لکھنے والوں یا بہت دیر کے بعد لکھنے والوں کی جس طرح آپ کی طرف سے مسلسل پذیرائی،حوصلہ افزائی اور رہنمائی ہو رہی ہےوہ قابلِ تحسین ہے اور آپ کے بڑےپَن کا ثبوت اور جتنے پیارے اور شفقت بھرے انداز اور القابات سے ہمیں مخاطب کیا جاتا ہےوہ یقیناً آپ ہی کا خاصہ ہے۔

اور اسی تناظرمیں ہم اپنے آپ کو اثاثہ، ورثہ اور اپنی تحریرات کو موتیوں کا لقب دینے پر جہاں بہت خوش ہیں وہاں ہم بہتر سے بہتر کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو ڈھیروں ڈھیر جزا دے اور مزید ترقیوں سے نوازے۔آمین ثم آمین

مؤرخہ 3 جون 2020ء کی الفضل میں محترم محمد محمود طاہر کا مضمون بعنوان ’’مکرم محمد ابراہیم شمس کا ذکر خیر‘‘ پڑھا۔

الحمد للہ بہت عمدہ کاوش تھی۔ مرحومین کے ذکر خیر کا یہ سلسلہ اوائل سے ہی روزنامہ الفضل کا خاصہ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد کو آپ کی جملہ نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جون 2020ء