• 28 اپریل, 2024

اُردو سیکھیں

اردو زبان کاتعارف

لفظ اردو بذات خود ترک زبان کے لفظ اوردو (لشکر، فوج) یا اوردا سے نکلا ہے، اسی سے انگریزی لفظ horde کا ظہور ہوا۔ ترک زبان سے اردو میں کم ہی الفاظ آئے ہیں۔عرب ،ترک الفاظ اردو میں پہنچ کر فارسی قسم کے بن گئے ہیں جیسے ’’ة‘‘ کو اکثر اوقات ’’ه‘‘ میں بدل دیا جاتا ہے۔ مثلاً عربی تائے مربوطہ (ة) کو (ہ) یا (ت) میں بدل دیا جاتا ہے۔

عربی کا اس خطے میں عمل دخل اس وقت شروع ہوا جب پہلے ہزار سال کے آخری دور میں عربوں نے برصغیر کے کچھ علاقوں میں بطور فاتح قدم جمایا۔ جبکہ کچھ صدیوں بعد وسطی ایشیا کے افغان ترک فارسی متکلم باشاہوں نے فارسی زبان کو اس خطے میں متعارف کرایا۔

اردو زبان کو ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ خاص کیا جاتا ہے اور اسی حوالے سے کئی نظریات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ممتاز محقق حافظ محمود شیرانی کے نزدیک یہ زبان محمود غزنوی کے حملہ ہندوستان کے ادوار میں پنجاب میں پیدا ہوئی جب فارسی بولنے والے سپاہی پنجاب میں بس گئے نیز ان کے نزدیک یہ فارسی متکلمین 200 سال تک دہلی فتح کرنے سے قبل وہاں آباد رہے، یوں پنجابی اور فارسی زبانوں کے اختلاط نے اردو کو جنم دیا پھر ایک آدھ صدی بعد جب اس نئی زبان کا آدھا گندھا خمیر دہلی پہنچا تب وہاں اس نے مکمل زبان کی صورت اختیار کی۔ایک نظریہ یہ بھی مشہور ہے کہ اردو مغل بادشاہ اکبر کے لشکر میں وجود آئی لیکن بہت سے ماہرین لسانیات اس کی نفی کرتے ہیں۔

لفظ اردو کو شاعر غلام ہمدانی مصحفیٰ نے 1780ء کے آس پاس سب سے پہلے استعمال کیا۔ تیرہویں سے اٹھارہویں صدی تک اردو کو عام طور پر ہندی ہی کے نام سے پکارا جاتا رہا۔ اسی طرح اس زبان کے کئی دوسرے نام بھی تھے جیسے ہندوی ،ریختہ یا دہلوی۔ اردو اسی طرح علاقائی زبان بنی رہی۔انگریزی نے اس پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔

اردو زبان میں اسلامی ادب اور شریعت کی کئی تصانیف ہیں۔ اس میں تفسیر القرآن،قرآنی تراجم، احادیث، فقہ،تاریخ اسلام، روحانیت اور صوفی طریقہ کے بے شمار کتب دستیاب ہیں۔ عربی اور فارسی کی کئی کلاسیکی کتب کے بھی تراجم اردو میں ہیں۔ ساتھ ساتھ کئی اہم، مقبول، معروف اسلامی ادبی کتب کا خزینہ اردو میں دستیاب ہے۔

(wikipedia.org)

موجودہ زمانہ میں اردو کی ضرورت

درحقیقت موجودہ زمانہ میں اردو انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔اس کی درج ذیل وجوہات ہیں

  1. ایک کثیر تعداد میں اسلامی لٹریچر اردو زبان میں موجودہے جوکہ اگر اردو نہ آتی ہو تو ان سے آگاہی نہیں ہوسکتی۔
  2. حضرت مسیح موعودؑ و خلفاء کی اکثر و بیشتر کتب اردوزبان میں ہیں۔
  3. ہمارے پیارےامام سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کے اکثر خطبات اردو میں ہوتے ہیں اس لئے خلافت سے تعلق قائم رکھنے کے لئے بھی اردو زبان نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

اردو سیکھیں

قارئین کی خدمت میں اردو سیکھنے کےحوالہ سے مستقل اقساط میں اسباق پیش کئے جائیں گے تا اردو زبان سیکھنے میں مدد ہوسکے۔

(اویس احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جون 2020ء