• 18 مئی, 2024

درخواستِ دُعا

مکرم محمد ادریس چوہدری فرانس سے لکھتے ہیں:
خاکسار کے بیٹے مکرم عطاء العلیم پر کسی شخص نے ان کے دفتر میں چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا ہے۔ زخم کا گھاؤ بہت گہرا ہے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ قارئین سے مکمل شفا یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

درخواستِ دعا

مکرم محمد زاہد جرمنی سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
خاکسار اللہ تعالی کے فضل سے باقاعدگی کے ساتھ الفضل کا مطالعہ کرتا ہے مجھے چھوٹی مگر سبق آموز بات بہت پسند ہے خاکسار کو ربوہ میں دفتر الفضل میں بطور کارکن خدمت کا موقع ملا ہے اس وقت جرمنی میں مقیم ہوں۔ خاکسار اپنے لئے درخواست دُعا کرتا ہے گذشتہ تقریباً دو ماہ سے بوجہ پٹھوں میں درد سے بیمار ہوں اور اس وقت ہسپتال میں داخل ہوں احباب جماعت سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی مجھے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021