• 18 مئی, 2024

اعلانِ وفات

مکرم محمد انور ندیم ملتان پاکستان سے لکھتے ہیں:
خاکسار کے چچا مکرم حافظ محمد اکرم صاحب 13 مئی کو طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ میں وفات پا گئے تھے۔آپ نماز روزہ کے پابند اور تہجد گزار مخلص احمدی تھے۔ آپ نے ساری زندگی جماعتی خدمت میں گزاری۔ جماعت فیصل آباد کا ہر فرد اور سلسلہ کے اکثر بزرگ ان کو جانتے ہیں۔ حافظ قرآن ہونے کی وجہ سے بے شمار بچوں اور بچیوں کو انہوں نے قرآن مجید پڑھایا ہوا تھا۔ مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ نیز پسماندگان میں تین بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہیں۔ دوست انکی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کریں اور اللہ تعالی انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

پیارے آقا نے 21 مئی کو ازراہ شفقت آپ کا نماز جنازہ غائب پڑھایا اور آپ کا ذکر خیر بھی فرمایا۔

(ادارہ الفضل کی طرف سے تعزیت قبول فرمائیں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021