• 23 اپریل, 2024

قیام امن کے لئے دعائیہ تقریب میں شرکت

برکینافاسو کے اقتصادی دارلحکومت بوبو جلاسو میں 29 ؍مئی 2021ء کو قیام امن کےلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے جماعت احمدیہ بوبو جلاسو کو بھی دعوت نامہ موصول ہوا۔

پروگرام کا انعقاد یہاں ایک مقامی ایسوسی ایشن ہے کی طرف سے کیاگیا تھا جس کا نام WALDE FULBE ہے۔ تنظیم نے اس پروگرام کا نام یوم دعا رکھا تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرنے اور شامل ہونے کے لئے مختلف مذاہب کے نمائندوں کو دعوت دی گئی۔

جماعت احمدیہ کےسترہ افراد پر مشتمل ایک بھر پور وفد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شامل دیگر مہمانوں اور ایسوسی ایشن کے منتظمین سے ملاقاتیں ہوئیں اور ان کو جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےخدام الاحمدیہ نے تین سو (300) سے زائد پمفلٹس تقسیم کیے ہیں۔ اس تقریب میں پانچ سو کے قریب مہمان شامل تھے جن کی اکثریت کو جماعت کا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے برکینافاسو میں جلد از جلد ہر لحاظ سے امن قائم فرمائے اور جماعت احمد یہ کی مساعی میں برکت ڈالے۔ آمین۔

(رپورٹ : حسن جنگانی۔ ریجنل مبلغ بوبو جلاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اگست 2021