• 4 مئی, 2024

جشنِ آزادی

جشنِ آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست
یومِ آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست

اپنا پرچم سبز پرچم اس پہ تارا اور ہلال
اپنا پرچم سب سے اُونچا اپنا پرچم لازوال

ارضِ پاکستان پر سایہ رہے رحمن کا
اس میں جاری ہو سدا علم و عمل قرآن کا

جشنِ آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست
یومِ آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست

قائد اعظم کو آزادی کے قائد کو سلام
ارضِ پاکستان کے پرچم کو قائد کو سلام

وادیوں کو کوہساروں کو پہاڑوں کو سلام
بہتے دریاؤں کو باغوں کو بہاروں کو سلام

جشنِ آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست
یوم آزادی مبارک آج ہے چودہ اگست

(امة الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطاب مستورات جلسۂ سالانہ برطانیہ مؤرخہ 6؍اگست 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ