• 19 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

باعمل داعی الی اللہ

داعی الی اللہ بننے کی پہلی شرط پہلے خود باعمل مسلمان بننا ہے۔ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی بارہا ارشاد فرمایا ہے کہ پہلےاپنی حالتوں کی اصلاح کرنا ضروری ہے۔ تبلیغ وہ انسان ہی کر سکتا ہے جو پہلے خود برائی سے دور رہنے کی حتی الامکان عملی کوشش کرتا ہے اور عمدہ اخلاق کا نمونہ پیش کرتا ہے۔ صرف فلائرز پھینکنے سے تبلیغ جیسی اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہوا جا سکتا۔ پہلے اپنا جائزہ لینا اور نزدیکی حلقہ ٔ احباب میں اپنے اخلاق اور کردار سے متاثر کرتے ہوئے بہترین داعی الی اللہ بننے کی مثال قائم کرنا بہت ضروری امر ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد – کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ایک تصحیح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اگست 2022