• 8 مئی, 2024

ایک وضاحت

خاکسار کا ایک مضمون بعنوان ’’حضرت مصلح موعودؓ کے علمی کارنامے‘‘ قسط 1 الفضل آن لائن کے شمارہ مؤرخہ 23 جولائی 2022ء کو شائع ہوا۔ جس کے آغاز میں یہ تفصیل رہ گئی ہے۔ قارئین اسے شامل کر کے پڑھیں۔

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان علمی کارناموں کا خلاصہ اپنے ایک خطبہ میں بیان فرمایا ہے جس کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔

  1. حضرت مصلح موعودؓ نے کئی کتب اور لیکچرز کے مجموعے کا نام انوار العلوم رکھا ہے جس کی 26 جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔ جس میں 670 کتب، لیکچرز اور تقاریر آچکی ہیں۔
  2. خطبات محمود کی 39 جلدیں شائع ہوچکی ہیں جن میں 1959ء تک کے خطبات شائع ہوچکے ہیں۔ان جلدوں میں 2367 خطبات شامل ہیں۔
  3. تفسیر صغیر 1071 صفحات پر مشتمل ہے۔
  4. تفسیر کبیر کی دس جلدوں میں 59 سورتوں کی تفسیر ہوچکی ہیں۔ ان جلدوں کے کل 5907 صفحات ہیں۔ حضرت مصلح موعودؓ کے درس القرآن جو کہ غیر مطبوعہ تفسیر ہے، ان کو کمپوز کر دیا گیا ہے۔ اس کے 3094 صفحات ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریرات اور فرمودات سے تفسیر قرآن اکھٹی کی گئی ہیں جو کہ اب تک 9000 صفحات پر مشتمل ہو چکی ہے۔ اور ابھی اس پر کام جاری ہے۔
  5. روحانیت، اسلامی اخلاق اور اسلامی عقائد پر 31کتب اور رسائل تحریر فرمائے۔
  6. سیرت و سوانح پر 13 کتب و رسائل لکھے۔
  7. تاریخ پر 4 کتب و رسائل
  8. فقہ پر 3کتب و رسائل
  9. سیاسیات قبل از تقسیم ہند 25 کتب و رسائل
  10. تحریک احمدیت کے مخصوص مسائل اور تحریکات پر 99 کتب و رسائل
  11. سیاست پر 15 کتب اور رسائل

(خلاصہ ماخوز از خطبہ جمعہ 20 فروری 2021ء)

(مبارک احمد منیر۔ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطاب مستورات جلسۂ سالانہ برطانیہ مؤرخہ 6؍اگست 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ