• 8 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

•مکرم ابن ایف آر بسمل لکھتے ہیں۔
آپ کے مورخہ 21جولائی 2022ء کے اداریہ پر ایک شعر اور سائنسی ثبوت پیش خدمت ہے۔

اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے

Newton’s Second law of Motion: Forces always act in equal but opposite reaction,
or in simple words;
For every action there is an equal but opposite reaction.

•مکرم وقار بھٹی لکھتے ہیں۔
ماشاء اللہ! مورخہ 26جولائی کے شمارے میں الفضل کی تاریخ پڑھ کر ایسا لگا جیسے اس اخبار کی خدمت کے لئے ایک نئی روح پھونک دی گئی ہو۔ اللہ تعالیٰ عزیزم قاسم محمود مربی سلسلہ کا تقرر مبارک فرمائے اور آپ کو، آپ کی ٹیم کو خلیفۂ وقت کا حقیقی سلطان نصیر بنائے۔ آمین۔

•مکرم منیر مسعود لکھتے ہیں۔
مورخہ 26جولائی کے شمارے میں کیا پیارے رنگ میں تاریخ الفضل کو کوزے میں سمویا گیا ہے۔

•مکرم ذیشان محمود۔ سیرالیون سے لکھتے ہیں۔
مورخہ 26جولائی کے شمارے میں الفضل کی تاریخ کے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ انتہائی معلوماتی اور یاد رکھنے کے قابل مضمون ہے۔کئی بار گلدستہ علم و ادب میں شائع شدہ مضامین کے حوالہ جات کی ضرورت پڑی ہے۔ کیا گلدستہ کے شمارے کہیں دستیاب ہیں؟ جیسے الفضل ربوہ کے آن لائن میسر ہو رہے ہیں؟

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطاب مستورات جلسۂ سالانہ برطانیہ مؤرخہ 6؍اگست 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ