• 26 اپریل, 2024

فقہی کارنر

تعویذ گنڈوں کے فوائد تصوراتی ہیں

ایک صاحب نے گنڈے، تعویذ ات کی تاثیر ات کی نسبت (حضرت مسیح موعودؑ سے) استفسار کیا۔

اس پر آپؑ نے فرمایا۔
ان کا اثر ہونا تو ایک دعویٰ بلا دلیل ہے۔ اس قسم کے علاج تصوارات کے مدّ میں آ جاتے ہیں کیونکہ تصورات کو انسان پر اثر اندازی میں بڑا اثر ہے۔ اس سے ایک کو ہنسا دیتے ہیں۔ ایک کو رُلا دیتے ہیں اور کئی چیزیں جو کہ واقعی طور پر موجود نہ ہوں، دوسروں کو دِ کھلا دیتے ہیں اور بعض امراض کا علاج ہوتا ہے۔ اکثر اوقات تعویذوں سے فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ تو آخر تعویذ دینے والے کو کہنا پڑتا ہے کہ اب میری پیش نہیں چلتی۔

(البدر 21 اگست 1903ء صفحہ242)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 ستمبر 2022