مسائی (Masai) کہاوت ہے کہ رات کے کان ہوتے ہیں۔
(انٹرنیٹ)
اسلامی تناظر میں اس کہاوت کی ایک خصوصی اہمیت ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ نے گزشتہ خطبات میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے متعلق واقعات بیان فرمائے تھے کہ کس طرح وہ رات کے وقت ساکنانِ مدینہ کے حالات معلوم کر لیتے تھے اور نئے قوانین میں بعض سقم معلوم ہونے پر اصلاحات فرماتے تھے۔
پھر گزشتہ دنوں کے خطبہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ کی ایک کمانڈر کو دی گئی نصائح کے بیان میں یہ بھی تھا کہ رات کو باہر نکلنا اور راز معلوم کرنا۔
قبائلی نظام میں رات کا پہرا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ میں کئی جنگیں ایسی ہوئیں کہ فوجوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھایا۔ اس لئے دشمن کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے رات کا پہرا ہمیشہ سے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اسے اسے ٹھیکری پہرا بھی کہتے ہیں۔
(مرسلہ: ذیشان محمود۔ سیرالیون)