• 5 مئی, 2024

ذیلی تنظیمیں اور اصطلاحات کی اصلاح

آج کل ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات ہو رہے ہیں ۔ لہذا بعض اصطلاحات کی درستی ضروری معلوم ہوتی ہے۔

• لجنہ اماءِ اللہ بعض دوست اِسے لجنہ اماءُ اللہ پڑھتے ہیں (ءُ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• ناصراتُ الاحمدیہ بعض دوست اِسے ناصراتَ الاحمدیہ پڑھتے ہیں (تَ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• انصارُاللہ بعض دوست اِسے انصارَ اللہ پڑھتے ہیں (رَ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• اَنصارُ اللہ بعض دوست اِسے اِنصار اللہ پڑھتے ہیں (اِ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• خُدام الاحمدیہ بعض دوست اِسے خَدام الا حمدیہ پڑھتے ہیں (خَ کے ساتھ )جو غلط ہے۔
• خُدام ُ الاحمدیہ بعض دوست اِسے خدامَ الا حمدیہ پڑھتے ہیں (مَ کے ساتھ ) جو غلط ہے۔
• اَطفالُ الاحمدیہ بعض دوست اِسے اِطفال الاحمدیہ پڑھتے ہیں (اِ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• اَطفالُ الاحمدیہ بعض دوست اِسے اطفالَ الاحمدیہ پڑھتے ہیں (لَ کے ساتھ) جو غلط ہے ۔
• طِفل بعض دوست اِسے طَفل پڑھتے ہیں (طَ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• خَادِم بعض دوست اِسے خَادَم پڑھتے ہیں (دَ کے ساتھ) جو غلط ہے۔
• ناصِر بعض دوست اِسے ناصَر پڑھتے ہیں (صَ کے ساتھ) جو غلط ہے۔

(ابو سعید
ایڈیٹر الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 1)