• 25 اپریل, 2024

قدسی بندے کو بناتی ہے نماز

نور کا دیپک جلاتی ہے نماز
روشنی دل کی بڑھاتی ہے نماز
وصل کا پیغام لاتی ہے نماز
اور کلام اللہ سناتی ہے نماز
ہر برائی کو مٹاتی ہے نماز
قدسی بندے کو بناتی ہے نماز
وقت پر کر لیں ادا گر ہم اِسے
سو گناہوں سے بچاتی ہے نماز
سر جھکائیں جب خدا کے سامنے
راہ جنّت کی دکھاتی ہے نماز
جسم میں کرتی ہے پیدا خوشبوئیں
دل میں اطمینان لاتی ہے نماز
برکتیں کرتی ہے پیدا زیست میں
گفتگو رب سے کراتی ہے نماز
جسم میں پیدا کرے تاب و تواں
نظم جیون میں سکھاتی ہے نماز
ہر مسلماں کو بلاتی ہے اذاں
نیک انساں کو بناتی ہے نماز
کرتی ہے اللہ کے نزدیک تر
پیار آقاؐ کا بڑھاتی ہے نماز

(بشرؔیٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ