• 26 اپریل, 2024

ہالینڈ میں تبلیغی مساعی

nederlands

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ شعبہ تبليغ کے تحت ہالينڈ کے شہر ڈيوفن ميں بذريعہ کاروان تبليغ کا پروگرام 18ستمبر 2021ء کو منعقد کيا گيا اس کاروان کے ذريعے خصوصي طور پر عيسائيوں کو تبليغ کي گئي کيونکہ عيسائي ايسے غلط عقائد ميں مبتلا ہيں جو ان کو الجھا رہے ہيں اور بعض اپنے مذہب سے بھي دور ہو رہے ہيں۔ اسلئے اگر ان کو حقيقي اسلام سے متعارف کروايا جائے تو وہ اسلام ميں آکر بہت خوش ہوں گے ہم نے يہ پروگرام صرف اسلئے نہيں رکھا کہ ہم سچ پر ہيں بلکہ يہ پروگرام اس نيت سے بھي رکھا گيا کہ ان عيسائيوں کي مدد کي جائے جو اپنے غلط عقائد کيوجہ سے بيزار ہو چکے ہيں اس کاروان کے نام ميں بھي ايک بہت گہرا نقطہ ہے۔ کاروان کا نام son of man رکھا گيا ہے اصل ميں بائبل ميں موجود مسيح موعود والي پيشگوئي ميں مسيح موعود کا نام son of man آيا ہے (chapter matthew 24) اس نام کا مطلب ہے ’’بني نوع انسان کا محبوب‘‘ اس ميں يہ اشارہ ہے۔ کہ آنيوالے مسيح موعود کا نام son of GOD نہيں بلکہ son of man ہے کاروان کے ذريعے اس تبليغي پروگرام کو منعقد کرنے سے پہلے اسکو کامياب بنانے کے لئے درج ذيل کام کئے گئے۔

نمبر۔ 1 ايک ويب پيج بنايا گيا۔ islamnu.nl/karavaan

نمبر۔ 2۔ فيس بک اور ٹويٹر پر پروموشن وڈيو بھي چلائي گئي۔

 نمبر۔ 3۔ ڈيوفن کے ايريا کو ٹارگٹ کرکے فيس بک پر بامعاوضہ اشتہارات چلائے گئے۔

نمبر۔ 4۔ پروگرام سے ايک دن پہلے اور پروگرام والے دن دو ہزار فولڈرز تقسيم ہوئے جو اس پروگرام کے متعلق تھے۔

نمبر۔ 5۔ ڈيوفن کے دس چرچوںميں اور ہمسائيہ قصبوں ميں چرچ کے پادريوں کو اس بارے ميں خطوط بھجوائے گئے۔

نمبر۔ 6۔ لوکل اور ريجنل ميڈيا ميں پريس ريليز کے ذريعہ بھي يہ پروگرام مشتہر کيا گيا۔

کاروان کے ساتھ ٹينٹ بھي لگايا گيا۔ پروگرام کے دوران چار مبلغين موجود تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! تيس لوگوں سے بات چيت ہوئي۔ اس موقع پر آنيوالے مہمانوں نے سوالات بھي کئے اور محترم مربي سفير صديقي صاحب نے سوال کرنے والوں کو تسلي بخش جوابات بھي دئے۔ ڈچ لوگوں نے ہمارے کاروان کو بہت سراہا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ کھانا بھي پيش کيا گيا اور ساتھ ارد گرد دکانوں کے اندر جا کر پندرہ لوگوں کو بھي کھانا پيش کيا گيا۔ اسطرح ان لوگوں سے بھي بات چيت ہوئي۔ اور يہ پيشگوئي بھي پوري ہوئي کہ مسيح موعود کھانا تقسيم کرے گا اس پروگرام کي ريکارڈنگ بھي کي گئي۔ اور پھر يہ vlog documentary کے نام سے ايم ٹي اے نيدر لينڈز يوٹيوب چينل فيس بک اور ٹويئٹر پہ بھي اپلوڈ ہو گي اِنْ شَآءَ اللّٰہُ۔ اس پروگرام ميں مئير اور پوليس کا بھي تعاون رہا۔ ہمارے کھانے کے اقدام کو بہت سراہا گيا۔ اور اس سے دوستانہ ماحول پيدا ہو گيا۔ بعض مہمانوں نے بتايا کہ آپ کي طرف سے جو فولڈرز گھروں ميں تقسيم کئے جاتے ہيں اس وجہ سے ہم آپکو پہلے سے ہي جانتے ہيں۔ اور مربي سفير صاحب کو بھي لوگ پہلے سے ہي بذريعہ ٹيلي ويژن پہچانتے تھے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ اسي طرز کے پروگرام آئندہ بھي مختلف شہروں ميں ہوتے رہيں گے۔ اللہ تعالي سے دعا ہے کہ وہ ہميں خدمت دين کي مزيد توفيق عطا فرمائے۔ اور اپنے فضل سے ان لوگوں کے سينوں کو کھولے تاکہ يہ حقيقي اسلام احمديت کے نور سے منور ہوں۔ آمين

(رپورٹ :ڈاکٹر عبد الحق کمپئیر۔نگران ڈچ ڈیسک ہالینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ