• 6 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

بشاشت و ملاطفت

آجکل کے دور میں ہر شخص مصروف نظر آتا ہے۔ روزگار کے علاوہ ارد گرد بے شمار ایسے واقعات و حالات جنم لے رہے ہو تے ہیں جو لوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کرتے ھیں جس کی وجہ سے عموماً طبیعت میں غصہ، جنجھلاہٹ اور بے چینی جنم لینے لگتی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اپنی روزمرہ زندگی کا معمول بنا لیا جائے اور اس سے مدد مانگی جائے تو یہ نہ صرف اطمینان قلب کا باعث ہو گا بلکہ اس سے ایک حسین معاشرہ جنم لے گا۔

آج ضرورت ہے بشاشت اور ملاطفت کی، ایک دوسرے سے محبت اور نرمی کا سلوک کرنے کی کیونکہ نرمی کا سلوک اللہ تعالی کو بھی پسند ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھابیان فرماتی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے۔ نرمی کو پسند کرتا ہے، نرمی کا جتنا اجر دیتا ہے اتنا سخت گیری کا نہیں دیتا بلکہ کسی اور نیکی کا بھی اتنا اجر نہیں دیتا۔

(مسلم کتاب البر و الصلتہ باب فضل الرفق)

(سعیدہ خانم۔ سیسکاٹون کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ہالینڈ میں تبلیغی مساعی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 نومبر 2021