آنحضورﷺنے نئے دور میں داخل ہونے کی یہ دعا فرمائی ہے۔
اے اللہ ! ہمارے لئے اس دور میں برکت رکھ دے۔ ہمیں اس دور میں برکت بخش۔ ہمارے لئے اس دور میں برکت کے سامان مہیا کر دے۔ اے اللہ! ہمیں اس(دور) کے پھلوں سے رزق دے اور اس کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال اور اس دور کے نیک بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے۔
(مستدرک حاکم کتاب المناسک و معجم الاوسط طبرانی جلد5صفحہ 379مطبوعہ بیروت)