• 11 دسمبر, 2024

امراض قلب اور دیگر بیماریوں کی مجرب ادویات

سلویامائی لٹورازا (Salvia Miltorhiza) اور نوٹوجنگ سنگNotoginseng)

سلویامائی لٹورازادل کی بند شریانوں کو کھولتی اور (Microcirculation) کو درست کرتی ہے۔ کولیسٹرول، بلڈ پریشر،دردِ دل و ہارٹ اٹیک سے تحفظ و علاج،ذیابیطس،جسمانی و جنسی کمزوری و دیگر نسوانی امراض میں بھی موثر ہے۔ بحالت ِ مرض و بطور حفظِ ماتقدم بے حد موثر ہے۔ بڑھتی ہوئی مریضانِ قلب کی تعداد کے پیشِ نظر سلویا مائی لٹورازا جیسی دوا کو حفاظتی طور پر صحت مند لوگوں کو بھی استعمال میں رکھنا چاہئے تا کہ امراضِ قلب کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔اس حوالے سے عام طور پر  پوچھے جانے والے بعض سوالوں کے جواب حاضر ہیں۔

س: سلویا مائی لٹورازا کیا ہے؟

ج: سلویا مائی لٹورازا  ایک ایسی دوائی ہے جو چائنا کے ایک پودے سلویا مائی لٹورازا (Salvia Miltorrhiza) سے حاصل ہوتی ہے۔

س: کیا یہ قدرتی نباتاتی دواہے؟

ج:جی ہاں! یہ سو فیصد قدرتی نباتاتی دواہے۔

س:سلویا مائی لٹورازا کہاں اُگتی ہے؟

ج:یہ چائنا میں اُگنے والی جڑی بوٹی ہے۔

س:اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

ج:اس کا ذائقہ عموماً کڑوا ہوتا ہے۔یہ قدرتی طور پر ٹھنڈی خاصیت رکھتی ہے۔

س:یہ دوائی کس لئے استعمال ہوتی ہے؟

ج:یہ ایک قدرتی اور سائنسی دوا ہے جو سارے نظام قلب کی اصلاح کرتی ہے یہ (Micro Circulation) یعنی بلڈ ویسلز چھوٹی خون کی رگوں کی کار کردگی میں اضافہ کرتی ہے۔  

اس کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:

1۔یہ دل کی بند شریانوں کو کھولتی ہے۔یہ چربیلے مادوں کے جم جانے کے باعث شریانوں کا نقص اور اس سے جڑی بے ترتیبی جیسے دل اور خون کی رگوں سے متعلق بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔

2۔دل کی رگوں میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔

3۔دل کے اعمال کو بہتر بناتی ہے۔

4۔بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔

5۔صلابتِ (سختی) شریان کے خلاف خصوصیات رکھتی ہے۔

6۔Stroke (ایسی بیماری جس میں دماغ کا ایک حصہ کام کرناچھوڑ دیتا ہے) سے شفا دیتی ہے۔

7۔بالوں جیسی باریک رگوں Capillary کے عمل کوبہتر کرتی ہے۔

8۔دل کی شریانوں Coronary Arteries کی بیماری میں بہت مفید ہے۔

س:سلویا سے نکالا گیا جز Tanshinone کیا ہے؟

ج:یہ Heart Beat یعنی دل کی دھڑکن کو بڑھاتا ہے۔

س:خون کی کمی ،دل کا مسئلہ ،دل کی دھڑکن تیز اوربے خوابی ہو توایسی صورت میں سلویا کا استعمال کیا ہے؟

ج:سلویا کی جڑوں کو Rehmannia Root ،Sour Jujube Seed اور Chinese Arborvitae Kernel کے ساتھ دیتے ہیں؟

س:Tumor کے خلاف سلویا کے کیا اثرات ہیں؟

ج:TanshinoneI کا مرکب سلویاکی جڑوں سے نکالا جاتا ہے جوکینسرسیل کو بڑھنے سے روکتا ہے۔کینسرسیل کو ختم کر دیتا ہے۔

س:جگر پر سلویا کے اثرات کیا ہیں؟

ج:سلویا مائی لٹورازا یا (Danshen) کی جڑیں اور Cryptotanshinone جو کہ ایک Active جز ہیں۔یہ دونوں جگر کے سیلز کا تحفظ کرتے ہیں۔یہ دونوں جگر کو Alcoholic بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

س:سلویا مائی لٹورازا کی مقدار خوراک کیا ہے؟

ج:عام طور پر پانچ تا دس گرام جو شاندہ کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو اس کی مقدار تیس گرام تک بڑھا دی جاتی ہے۔

س:کیا سلویا مائی لٹورازا یا ڈین شین کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟

ج:جی نہیں! اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہیں البتہ حاملہ عورتوں کو اپنے متعلقہ ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہئے۔

امراض قلب کی دوسری دوا

س:امراضِ قلب کی دوسری موثر دواء کون سی ہے؟

ج:دوسری موثر ترین دوانوٹو جنگ سنگ ہے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کیا ہے؟

ج:مٹیریا میڈیکا کے مطابق اس کی درج ذیل خصوصیات ہیں۔

س: اس کالاطینی نام کیا ہے؟

ج: اس کا لاطینی نام ہے۔ Radix Notoginseng۔

س:یہ کہاں پر اُگائی جاتی ہے؟

ج:یہ زیادہ تر چائنا کے صوبہ اور Guangxi میں اُ گائی جاتی ہے۔

س:اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

ج: اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے لیکن اس میں تھوڑی سی کڑواہٹ بھی پائی جاتی ہے۔

س: نوٹو جنگ سنگ کی مائیکرو سر کو لیشن میں اہمیت کیا ہے؟

ج:(1)۔نوٹوجنگ سنگ خون کی گردش کو بڑھاتی ہے۔

(2)۔خون کو جمنے سے رہائی دیتی ہے۔

(3)خون کو بہنے سے روکتی ہے۔

(4)۔یہ درد اور سوجن کو دور کرتی ہے۔

س:اگر خون زیادہ بہہ رہا ہو اور بے ہوشی بھی طاری ہو رہی ہو تو ایمرجنسی کی صورت میں Gingseng کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟

ج:نوٹو جنگ سنگ کو ’’Aconite‘‘ کی جڑوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔مگر یہ ایک مستند ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کو اور کن بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

ج:نوٹو جنگ سنگ کو دل کی بیماریوں، دماغ کی رگوں میں خون کی فراہمی روکنے والی بیماری، کولیسٹرول، ہیپاٹائٹس، جگر کی خرابی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

س:نوٹو جنگ سنگ کو بطور دواکس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟

ج:نوٹو جنگ سنگ عام طور پر پاؤڈر کی شکل میں ملتی ہے۔ایک تا ڈیڑھ گرام دن میں ایک دو بار استعمال کی جاتی ہے۔ اسے عام طور پر پیس کر استعمال کیا جاتا ہے۔

س:کیا نوٹو جنگ سنگ کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟

ج:جی نہیں اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہیں۔

س:خون کی ناقص گردش سے انسان کو ن سی بیماریوں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے؟

ج:ہارٹ اٹیک،فالج،شوگر (ذیابیطس)،ہائی بلڈ پریشر،جگر اور گردوں کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

س:کیا انجائنا کے لئے مذکورہ بالا جڑی بوٹیوں کا  استعمال مفید ہے؟

ج:بفضلِ خدا یہ ہر درجہ مفید وضمنی اثرات سے پاک ہے۔

س:اگر انجائنا کا علاج بر وقت نہ کیا جائے تو کیاتو نقصان ہو سکتا ہے؟

ج: ہارٹ اٹیک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور دل کا سائز بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جس سے انسانی زندگی انتہائی خطرات سے دو چار ہو جاتی  ہے۔

س:انجائنا کے درد میں سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ  کو ایمر جنسی کے طور پر کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟

ج: زبان کے نیچے رکھ دیا جاتا جس سے مریضوں کو کافی افاقہ ہوتا ہے۔

س:انجائنا کے مریضوں کے لئےسلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ کی عموماًخوراک کیا ہے؟

ج:سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ عام طور پر2گولیاں یاکیپسولز دن میں 2بار کھائے جاتے ہیں۔اس کی خوراک کا انحصار مرض کی شدت پر ہوتا ہے ۔بعض اوقات دن میں تین بار بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔

س:کیا سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ  لینا محفوظ ہے؟کیا اس کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟

ج:جی ہاں!سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ  لینا محفوظ ہے۔یہ ایک قدرتی پیداوار ہے اس کا کوئی ضمنی اثر نہیں ہے۔ Heparin,Warfarin اور حاملہ عورتوں کو اس کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہئے۔

س:سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ کےکھا نے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

ج:اس کے لئے کوئی وقت کی قید نہیں ہے۔یہ کسی بھی وقت کھانے کے بعد کھائی جاسکتی ہے۔اس کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے۔

س:کیا قلب کی مشہور عام دواء ٹرائی کارڈن میں مذکورہ با لا اجزاء مثلاً سلویا مائی لٹورازا اور نوٹوجنگ سنگ پائے جاتے ہیں؟

ج:جی ہا ں!بڑے اجزاء کے طور پرپائے جاتے ہیں۔

س:اگر کوئی انسان دل کا مریض نہیں ہے تو کیااس کے لئےسلویا مائی لٹورازااور نوٹوجنگ سنگ کا باقاعدہ استعمال ضروری ہے؟

ج:سلویا مائی لٹورازااور نوٹوجنگ سنگ کے با قاعدہ استعمال سے بفضلِ خدا امراضِ قلب سے بچا جا سکتا ہے۔

س:اگر سلویا مائی لٹورازااور نوٹوجنگ سنگ منگوانی ہو تو آن لائن کہاں سے منگوائی جا سکتی ہے؟

ج: www.alibaba.com یا www.swansonvitamins.com سے رابطہ کریں۔

(ہومیوڈاکٹر نذیر احمد مظہر۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1938ء

اگلا پڑھیں

الفضل۔خدمتِ دین کے لئے وقف اخبار