• 18 اپریل, 2024

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل از حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

کتاب ہومیو پیتھی علاج بالمثل از حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ سے
پیش کردہ روز مرہ کام آنے والے مجرب نسخے

• خوف کے بد اثرات کو دور کرنے کے لئے ایکو نائٹ CM کی صرف ایک خوراک جسے اوپیم (Opium CM) کے ساتھ ملا کر دیا جائے تو اور بھی زیادہ موٴثر ثابت ہوتی ہے۔
• ہر اپریشن سے پہلے اور بعد میں آرنیکا (Arnica 1000) کی ایک ایک خوراک دینا بہت سی پیچید گیوں سے بچا لیتا ہے۔
• اگر چربی زیادہ کھائی گئی ہو تو بعد میں پلسٹیلا (Pulsatilla) استعمال کریں۔
• اگر کار بو ہائیڈریٹس (Carbohydrates) کی زیادتی ہو گئی ہو تو کاربویج (Carbo Veg) استعمال کرنی چاہئے۔
• چاول اور گوشت سے الرجی ہو تو نکس وامیکا (Nux Vomica) استعمال کریں۔
•  انڈے سے الرجی ہو تو کلکیریا کارب (Calc Carb) کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
• انڈے کے اسہال ہوں تو چینینم آرس (Chininum Ars) استعمال کریں۔
• سگریٹ کی عادت چھڑوانے کے لئے سلفیورک ایسڈ (Sulphuric Acid) کا ایک قطرہ ایک گلاس پانی میں ڈال کر دن میں تین بار پئیں۔ اللہ کے فضل سے اچھا فائدہ دیتی ہے۔
• غلط دوا کے ٹیکہ کا اثر دور کرنے کے لئے نکس وامیکا (Nux Vomica 200) مفید ہے۔
• اگرپینسلین سے اسہال لگ جائیں تو نا ئیٹرک ایسڈ (Nitric Acid) یا سلفر (Sulphur) اونچی طاقت میں ایک خوراک استعمال کرنا فائدہ کا موجب ہوتا ہے۔
• یاد داشت کی کمزوری دور کرنے کے لئے کالی فاس (Kali Phos 1000) کی ایک خوراک اور پھر پلمبم (Plumbum 200) کی چند خوراکیں استعمال کریں۔
•  جو کوئی ہر ایک کو شک کی نظر سے دیکھے اور ان دیکھے خطرات سے خوفزدہ ہو تو اسے لیکیسس (Lachesis 1000) دیں۔
• اگر کسی کام میں دل نہ لگے، موت کا خوف ہو، حادثہ کا ڈر ہو اور بے چینی بہت ہو تو آرسینک (Arsenic 1000) کی چند خوراکیں دیں۔

(ہومیو پیتھی علاج بالمثل صفحہ868-869)

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکا ٹون کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی