بدعات اسلامی سوسائٹی کے تنزل کاباعث
دین میں نئی نئی باتیں ایجاد کرنا، اللہ تعالیٰ کے احکامات اور شریعت سے ہٹ کر ایسی باتیں تلاش کرنا جن کا دین سے دور دور کا بھی واسطہ نہ ہو سب بدعات ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات توظلمات سے نور کی طرف لیجاتے ہیں اور بدعات نور سے دور گھٹاٹوپ اندھیروں کی طرف لیجاتی ہیں۔ آج اسلامی معاشرے کے تنزل اور زوال کی بڑی وجہ بدعات بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور اس کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے ہٹ کر اپنی اختراعات کو دین کا نام دینے کی نہ صرف کوشش کی جارہی ہے بلکہ اسلام کی زندہ و جاوید تعلیمات کو زہر آلود کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ ہم احمدی مسلمانوں کی یہ خوش قسمتی ہےکہ انہیں زمانے کے مامورکی بیعت میں آنے کی توفیق ملی، جسے خدا نے حکم اور عدل کی حیثیت سے مبعوث کیاہے جو تمام قسم کی بدعات سے ہمیں بچانےاور دین متین کی حقیقی اور زندگی بخش تعلیمات کو ازسر نو زندہ کرنے کے لئے آئے ہیں۔
اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب ہدایت میں پائی جانے والی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والے ہوں۔
(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)