• 20 اپریل, 2024

وہ لوگ جو تیری ذلّت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں

خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔۔۔

وہ لوگ جو تیری ذلّت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے ناکام رہنے کے درپَے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خودناکام رہیں گے اور ناکامی اور نامرادی میں مریں گے۔۔۔

میں تیرے خالص اور دلی مُحبّوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔ خدا انہیں نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے۔

(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد5 صفحہ648)

میں تیرے ساتھ اور تیرے تمام پیاروں کے ساتھ ہوں۔

(بدر جلد6 نمبر51 موٴرخہ 19؍دسمبر 1907ء صفحہ4)

یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُوْحِیْ اِلَیْھِمْ مِنَ السَّمَآءِ۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ77)

مَیں تجھے عزت دوں گا اور بڑھاؤں گا۔

(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد4 صفحہ366)

یَنْصُرُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہِ خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ77)

مَیں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔

(الحکم جلد2 نمبر 5-6 موٴرخہ 27؍مارچ 2؍اپریل 1898ء صفحہ13)

کَتَبَ اللّٰہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِیْ خدا تعالیٰ نے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ مَیں اور میرا رسول غالب آئیں گے۔

(اربعین نمبر2، روحانی خزائن جلد17 صفحہ355)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2023