• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تیز بارش سے بچنے کی دُعا

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دُعا سے مسلسل ایک ہفتہ کی طویل بارش کے بعد اگلے جمعہ ایک سائل نے بارش رکنے کی درخواست کی تو رسول اللہ ؐ کی دوبارہ دُعا سے بارش فوراً رک گئی۔ وہ دُعا یہ تھی:

اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلاَ عَلَیْنَا،اَللّٰھُمَّ عَلَیْ الْآکَامِ وَالظِّرَابِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرِ

(بخاری کتاب الاستسقاء باب الاستسقاء في خطبة الجمعة غير مستقبل القبلة)

ترجمہ:- اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور ہم پر نہ برسا۔ اے اللہ! ٹیلوں چٹانوں، وادیوں اور درختوں کے جنگلوں پر بارش برسا۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ118)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جنوری 2023