• 5 مئی, 2024

اللہ کا تقویٰ اختیار کرو

حضرت ضرغامہؓ بیان کرتے ہیں کہ: میرے والد صاحب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپﷺ مجھے کوئی نصیحت کریں۔ آپﷺ نے فرمایا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جب تم کسی قوم کی مجلس میں جاؤ اور انہیں اپنے مزاج کی باتیں کرتے پاؤ تو وہاں ٹھہرو اور اگر وہ ایسی باتوں میں مشغول ہوں جنہیں تم ناپسند کرتے ہو تو اس مجلس کو چھوڑ دیا کرو۔

(مسند احمد اوّل مسند الکوفیین حدیث حرملۃ العنبری)

آنحضرتﷺ فرماتے ہیں کہ تم مومن کے سوا کسی اور کے ساتھ نہ بیٹھو اور متقی آدمی کے سوا اور کوئی تمہارا کھانا نہ کھائے۔

(ترغیب والترھیب بحوالہ صحیح ابن حبان)

پچھلا پڑھیں

جلسہ جو بلی جماعت احمدیہ۔ مہدی آباد جرمنی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 فروری 2023