• 23 اپریل, 2024

جلسہ جو بلی جماعت احمدیہ۔ مہدی آباد جرمنی

جلسہ جوبلی جماعت احمدیہ جرمنی کی کاروائی بیت السبوح فرینکفرٹ جرمنی سے موٴرخہ 21؍جنوری 2023ء کو براہ ِراست نشر ہوئی جس میں جماعت احمدیہ مہدی آباد کے مردو خواتین اور بچوں نے بڑے جذبے سے مسجد بیت البصیر مہدی آباد (جس کا افتتاح 2019ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز نے فرمایا تھا) میں تشریف لا کر شمولیت کی۔ کاروائی کے دوران بیٹھنے کےلئے کرسیوں کا اور سماعت کے لئے اردو اور جرمن دونوں زبانوں میں الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔

کل 170 حا ضرین نے اجلاس کی ساری کارروائی کو بڑی توجہ اور دلچسپی سے دیکھا اور سنا۔ اجلاس کے اختتام پر صدر جماعت مکرم سلیم احمد طور صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مقامی اعلانات کئے۔ اس خوشی کے مو قعہ کی مناسبت سے خوبصورت پیکنگ میں تقسیم کر نے کے لیے مٹھائی مکرم سلیم احمد طور صاحب مکرم طاہر احمد صاحب اور مکرم فہیم احمد کھوکھر صاحب کی طرف سے اور بچوں کے لئے چاکلیٹ مکرم محمد نواز صاحب کی فیملی کی طرف سے پیش کیے گئے جو پروگرام کے اختتام پر مسجد کے بیرونی دروازوں پر تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح نمازوں کے بعد تمام حاضرین کے لئے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

مکرم صدر صاحب اور مکرم محبوب احمد صاحب سیکرٹری ضیافت نے سامان کی خریداری کی۔ مکرم رضاء الدین احمد صاحب، مکرم فوزان حمد بھٹی صاحب، مکرم فہیم لون صاحب، مکرم شکراللہ خاں صاحب، مکرم فہیم ندیم صاحب اور مکرم لطف اللہ خاں صاحب نے کھانا پکا نے میں سیکرٹری صاحب ضیافت کی مدد کی۔ مکرم رضاء الدین احمد صاحب مکرم فوزان بھٹی صاحب نے وائنڈاپ میں مدد کی۔ حسب معمول سیکیورٹی کی ٹیم بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے مستعد رہی۔ اللہ تعالیٰ تمام حاضرین اور ڈیوٹی دینے والے تمام احباب کو اپنے فضل و رحمت سے نوازے اور آئندہ بھی خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(عبدالرؤف۔جنرل سیکریٹری جماعت مہدی آباد، جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سیدنا مصلح موعودؓ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی