• 4 مئی, 2024

انا للہ وانا الیہ رجعون پڑھنے کی وجہ

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ پڑھنے کی وجہ

دورہٴ امریکہ 2022ء میں واقفات نو کی کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سوالات کے جواب دیئے۔

سوال: کسي کي وفات پر ہم اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ پڑھتے ہيں۔ تاہم مادي اشياء کے گم ہونے پر ہم يہ کيوں پڑھتے ہيں؟

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’ہم اللہ کے ہيں اور ہم نے اسي کي طرف لوٹنا ہے۔ قرآن کريم ميں ہے کہ وفات کے موقع پر ہي يہ نہيں پڑھتے بلکہ جب بھي آپ کچھ کھوديں يا آپ کسي مشکل ميں ہوں يا کوئي مسئلہ درپيش ہو تو يہ پڑھي جائے۔ يہ آپ کو اللہ کي قدرت کي ياد دلائے گي۔ اللہ تعاليٰ کي ذات اس جہاں ميں ہميشہ باقي رہنے والي ہے اور باقي چيزوں نے تو مرنا ہے۔ اس لئے ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے لطيف معني بھي ہيں کہ جب آپ سے کوئي چيز گم ہو جاتي ہے يا آپ اس چيز کو کہيں رکھ کر بھول جاتي ہيں تو اگر آپ ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ‘‘ پڑھتي ہيں تو (بعض دفعہ) ايسا ہو تا ہے بلکہ کئي مرتبہ ميرے ساتھ بھي اور دوسروں کے ساتھ بھي ايسا ہوا ہے کہ جب ہم ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ‘‘ پڑھتے ہيں تو فوراً وہ چيز ہميں مل جاتي ہے يا پھر ہمارے ذہن ميں آجاتي ہے کہ ميں نے وہ چيز وہاں رکھي تھي تو گم شدہ اشياء کے ملنے اور آپ کو نقصان سے بچانے ميں بھي مدد ملتي ہے۔يہ ايک دعا ہے کہ اگر کوئي فوت ہوتا ہے تو انسان کہتا ہے کہ مجھے اس پر بھروسہ تھاميں اس کي وفات پر بہت غمگين ہوں تاہم اللہ ہر وقت موجود ہے وہ ميري حفاظت کرے گا، وہ مجھے بچائے گا۔جب حضرت مسيح موعودؑ کے والد صاحب کي وفات ہوئي تو ايسا ہي ہوا کہ آپ عليہ السلام بہت پريشان تھے کيونکہ آپ کہيں بھي کام نہيں کر رہے تھے اور آپ کے والد صاحب ہي آپ کي آمد کا ذريعہ تھے۔ پريشاني کي حالت ميں آپ نے ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ‘‘ پڑھنے کے بعد دعا فرمائي کہ يا الٰہي مير اکيا بنے گا؟ تب فوراً آپ کو اللہ تعاليٰ کي طرف سے الہام ہوا کہ ’’اليس اللّٰہ بکاف عبدہ‘‘۔ کيا اللہ اپنے بندوں کيلئے کافي نہيں؟ يعني تم اللہ کے بندہ ہو اللہ تمہارے لئے کافي نہيں؟ تو يوں اللہ تعاليٰ نے آپ کو تسلي دي۔ پس يہ ايک دعا ہے جو آپ کو سکون ديتي ہےاس لئے ہم ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَيۡہِ رٰجِعُوۡنَ‘‘ پڑھتے ہيں۔‘‘

(الفضل آن لائن9؍دسمبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

جلسہ جو بلی جماعت احمدیہ۔ مہدی آباد جرمنی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 فروری 2023