• 6 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

دنیا و آخرت میں عافیت کی ایک افضل دُعا

حضرت انس ؓ بن مالک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل دُعا کے بارہ میں پوچھا۔ مسلسل تین روز تک حضور اِس سوال کے جواب میں ایک ہی دُعا سکھاتے رہے۔ اور فرمایا کہ دنیا و آخرت میں اگرعافیت مل جائے تو یہ ایک بڑی فلاح ہے۔ یہی دُعا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباسؓ کو بھی سکھائی اور حضرت ابو بکر ؓکو یہ دُعا سکھاتے ہوئے فرمایا کہ ایمان لانے کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی بھلائی نہیں۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ الدُّ نْیَا وَالْاَخِرَۃِ

(ابن ماجہ کتاب الدعاء)

ترجمہ: اے اللہ!مَیں تجھ سے دنیا و آخرت میں عفو اور عافیت کا طلبگار ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ131)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جلسہ جو بلی جماعت احمدیہ۔ مہدی آباد جرمنی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 فروری 2023